• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کا جائزہ لیا

Online Editor by Online Editor
2024-12-13
in اہم ترین
A A
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ اطلاعات کی ایک تفصیلی جائز ہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور محکمہ اطلاعات کی کارکردگی اور رسائی کو بڑھانے کے لئے بہتری کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، سیکرٹری اطلاعات ریحانہ بتول، ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور، اِنتظامی محکمے کے سینئر افسران، تمام جوائنٹ ڈائریکٹران، ڈپٹی ڈائریکٹران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ وزیراعلیٰ نے فلم شوٹنگ کی اجازت دینے کے لئے سنگل وِنڈو پورٹل کے کام کاج کے بارے میں دریافت کیا۔
اُنہوں نے اس عمل کوبہتر اور تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلم سازوں کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر منظوری مل جائے۔
میٹنگ میں اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے لئے اِشتہاری پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ سرکولیشن کی بنیاد پر اِشتہارات جاری کرنے میں شفافیت کو یقینی بنائے۔
اُنہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ تعصب کے کسی بھی تاثر سے گریز کرے اور اِشتہارات کی شرحوں کے مرکزی بیورو آف آؤٹ ریچ (ڈی اے وی پی) کے معیار کا مطالعہ کرے اور اِس مقصد کے لئے ایک مضبوط میکانزم تیار کرنے کے لئے اخبارات کی سرکیولیشن کا جائزہ لیں۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت کو ڈیجیٹل پلیٹ فارموںپر ٹارگٹیڈ اشتہارات اور مہمات کے ذریعے نمایاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اُنہوں نے صحافیوںکے لئے ایکریڈیٹیشن کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ کو مسترد شدہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت دی۔
وزیرا علیٰ نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ درخواست دہندگان کو خامیوں سے آگاہ کریں تاکہ وہ غلطیوں کو درست کرسکیں اور ایکریڈیٹیشن حاصل کرسکیں۔
اُنہوں نے عملے کی کمی کے اہم مسئلے کو اُجاگر کرتے ہوئے محکمہ پر زور دیا کہ وہ خالی اَسامیوں کی بھرتی کے عمل کو تیز کرے۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ کی کارکردگی کے لئے مناسب اَفرادی قوت بہت ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرکاری تقریبات اور تقریبات کی کوریج کو بہتر بنانے کے لئے جدید آلات اور گیجٹس کی خریداری کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے عوامی تاثرات کی تشکیل اور حکومتی اَقدامات کی مؤثر ابلاغ و مواصلات کو یقینی بنانے میں محکمہ کے اہم کردار پر زور دیا۔
اُنہوں نے اَفسروںپر زور دیا کہ وہ فوری اور عزم کے ساتھ چیلنجوں سے نمٹیں۔
اِس سے قبل سیکرٹری اطلاعات ریحانہ بتول نے محکمہ کے جائزہ اور کام کاج کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔
پرزنٹیشن میںہیومن ریسورس مینجمنٹ ، عملے کے رول اور ذمہ داریوں، اِشتہارات کے اخراجات، پینل میں شامل اخبارات اور صحافیوں کے لئے ایکریڈیٹیشن کے عمل جیسے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔
میٹنگ کو محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے متعدد اقدامات کے بارے میںجانکاری دی گئی جن میں بیٹس آف جموں و کشمیر، اِنسپائر جنرل زیڈ، یوتھ کنکلیو شامل ہیں۔ جموں و کشمیر فلم کنکلیو۔ 2024 کی کامیاب میزبانی اور جموں و کشمیر فلم پالیسی 2024 کی عمل آوری ، کشمیر میں جی۔ 20 سمٹ کی کوریج کے لئے محکمہ کی میڈیا مہم کو بھی اُجاگر کیا گیا ۔
میٹنگ میں مالی برس 2024-25 کے لئے مجوزہ کیپیکس کے ساتھ ریویکس اور کیپیکس ہیڈز کے تحت محکمہ کے بجٹ اور اخراجات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لوک سبھا میں آج یوم آئین پر بحث، کل وزیراعظم مودی جواب دیں گے

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زور آور سنگھ کو اُن کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زور آور سنگھ کو اُن کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زور آور سنگھ کو اُن کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan