• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ایران ’ہر صورت‘ خفیہ تنصیبات میں یورینیم کی موجودگی کی وضاحت دے

Online Editor by Online Editor
2022-06-01
in عالمی خبریں
A A
ایران ’ہر صورت‘ خفیہ تنصیبات میں یورینیم کی موجودگی کی وضاحت دے
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان نیوز ڈیسک
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے کی جانب سے ایک اہم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایران سے تین غیر اعلان شدہ جوہری تنصیبات پر یورینیم کے ذرات کی موجودگی سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے مریوان، ورامین اور تورقوزآباد میں موجود جوہری تنصیبات میں ہونے والی جوہری سرگرمیوں سے متعلق سوالات پر قابل اعتبار جوابات نہیں دیے ہیں۔فرانس کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا تھا کہ ’ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کے تحت بغیر تاخیر کے آئی اے ای اے کے سوالات کا جواب دے۔‘
اس تنازعے سے سفارتی سطح پر ایک نئی کشیدہ صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جب آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے نگران ادارے کا 35 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوگا۔
اگر ان مغربی ممالک نے ایران پر تنقیدی قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ کیا تو 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ابھی تک بورڈ آف گورنرز کے رکن ممالک ایران کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کرتے رہے ہیں کہ اس سے ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کی صورت میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہماری اپنے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے کہ بورڈ آف گورنرز میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے کیسے نمٹا جائے گا۔‘
ایران اور آئی اے ای اے نے مارچ میں متنازعہ جوہری تنصیبات سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت نگران ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے آئندہ ہفتے اپنے نتائج سے متعلق بارڈ آف گورنرز کو آگاہ کرنا ہے۔
ادارے نے جن جوہری کارروائیوں کا ذکر کیا ہے ان میں سے بیشتر سنہ 2000 کے ابتدائی سالوں میں کی گئی تھیں جبکہ ضلع تورقوزآباد میں موجود ایک تنصیب سے متعلق شبہ ہے کہ 2018 میں اسے یورینیم ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
ایران نے آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے اثر و رسوخ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ’یہ خدشہ ہے کہ جو سیاسی دباؤ صیہونی ریاست اور دیگر شخصیات کی جانب سے ڈالا جا رہا ہے اس سے ایجسنی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ نے تکنیکی سے سیاسی رخ اختیار کر لیا ہے۔‘
آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے محمد رضا غائبی کا کہنا ہے کہ رپورٹ ایران کے ایجنسی کے ساتھ وسیع تعاون کی عکاسی نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایران کے خیال میں یہ طریقہ کار آئی اے ای اے کے ساتھ موجودہ قریبی تعلقات اور تعاون کے لیے غیر تعمیری ہے۔ ایجنسی کو یکطرفہ رپورٹ شائع کرنے کے تباہ کن تنائج کا علم ہونا چاہیے۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹرانسپورٹروں کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

مسئلہ کشمیر پر خاموشی نہیں، مسلسل کارروائی جاری ہے: نڈا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

مسئلہ کشمیر پر خاموشی نہیں، مسلسل کارروائی جاری ہے: نڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan