کولمبو،14جولائی:
سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ایک طرف سری لنکا کے صدر ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں دوسری طرف سری لنکا کے عوام مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آج پارلیمنٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں 45 افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 12 بجے سے کل صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا مالدیپ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ راجا پکسے مالدیپ سے پرائیوٹ طیارے میں سنگاپور جائیں گے تاہم ان کی حتمی منزل واضح نہیں ہے۔سری لنکن پارلیمنٹ کے آئندہ ہفتے تک صدر کے نام کا اعلان متوقع ہے، وزیراعظم وکرما سنگھے سری لنکا کے قائم مقام صدر مقرر کردیئے گئے ہیں۔سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پ±رسکون رہنے کی اپیل اور آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔
