• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

چار امریکی پولیس اہلکاروں پر سیاہ فام خاتون کے قتل کی فرد جرم عائد

Online Editor by Online Editor
2022-08-05
in عالمی خبریں
A A
چار امریکی پولیس اہلکاروں پر سیاہ فام خاتون کے قتل کی فرد جرم عائد
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
امریکی محکمہ انصاف نے 2020 میں کینٹکی میں واقع گھر پر چھاپے کے دورن ماری گئی سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کی موت کے الزام میں 4 پولیس افسران پر فرد جرم عائد کردی۔
اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کا کہنا ہے کہ افسران کو وفاقی کی جانب سے شہری حقوق کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی سازش، جھوٹے بیانات دینے اور طاقت کے غیر آئینی استعمال اور رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بریونا ٹیلر کی موت واقع ہوئی ورنہ وہ آج زندہ ہوتیں۔
مئی 2020 میں منیاپولس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے 46 سالہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ اور بریونا ٹیلر کی اموات امریکا سمیت دیگر ممالک میں نسلی بنیادوں پر کی جانے والی ناانصافی اور پولیس کی سفاکیت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی لہر کا باعث بن گئی تھیں۔
26 سالہ نریونا ٹیلر اور اس کا بوائے فرینڈ کینتھ واکر 13 مارچ 2020 کو اپنے اپارٹمنٹ میں سو رہے تھے جب انہوں نے آدھی رات کے وقت دروازے پرشور سنا۔کینتھ واکر نے یہ سمجھتے ہوئے کہ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، اپنی بندوق سے فائر کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا۔
منشیات سے متعلق جرائم میں گرفتاری کا وارنٹ رکھنے والی پولیس نے جواب میں 30 سے زیادہ گولیاں چلائیں جن سے بریونا ٹیلر کو جان لیوا زخم آئے اور وہ دم توڑ گئی۔میرک گارلینڈ نے کہا کہ 3 پولیس افسران بریونا ٹیلر کے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمے میں جعلی سرچ وارنٹ بنانے میں ملوث تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پولیس افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے بریونا ٹیلر کے گھر کی تلاشی کے لیے وارنٹ کے ذریعے اس کے حقوق کی خلاف ورزی کی جب کہ وہ جانتے تھے کہ ان کے پاس اس کا قانونی جواز نہیں ہے۔
میرک گارلینڈ نے افسران کو چارج چیٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم الزام لگاتے ہیں کہ وہ جانتے تھے کہ وارنٹ کو درست ثابت کرنے کے لیے حلف نامہ غلط اور گمراہ کن معلومات پر مشتمل ہے جب کہ اس میں ٹھوس معلومات موجود نہیں تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسران نے مبینہ طور پر بریونا ٹیلر کی ہلاکت کے بعد اپنے غیر قانونی فعل کو چھپانے کے لیے اقدامات کیے۔فرد جرم میں چوتھے پولیس افسر بریٹ ہینکیسن پر چھاپے کے دوران وحشیانہ فائرنگ کرنے پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے نتیجے میں بریونا ٹیلر ہلاک ہوئی ۔
46 ریٹ ہینکیسن کو اس سے قبل اس سال مارچ میں ٹیلر کے گھر پر چھاپے کے الزامات میں قصوروار قرار نہیں دیا گیا تھا۔بریونا ٹیلر کے بوائے فرینڈ کینتھ واکر کا کہنا تھا کہ پولیس نے غیر اعلانیہ طور پر دروازہ توڑا۔
واقعہ میں ملوث افسران میں سے 2 کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن ریٹ ہینکیسن کو ریاستی الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ان الزامات کا تعلق بریونا ٹیلر کی موت سے نہیں بلکہ پڑوسی اپارٹمنٹس کے رہائشیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق تھے۔بریونا ٹیلر کے خاندان کے شہری حقوق کے وکیل بین کرمپ نے افسران کے خلاف عائد فرد جرم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف کی جانب بڑی پیش قدمی ہوئی۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش قدمی دیگر جرائم میں ملوث تمام افسران کو پیغام دے گی کہ اب وقت آگیا ہے کہ پردہ پوشی بند کی جائے اور ایک بے گناہ، خوبصورت نوجوان سیاہ فام عورت کی موت کا سبب بننے کی ذمہ داری قبول کی جائے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عشمقام میں بی ایس ایف اہلکارکی خودکشی

Next Post

جنوبی کشمیر کے ڈورو میں گاڑی کی زد میں آکر پیدل مسافر کی موت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

جنوبی کشمیر کے ڈورو میں گاڑی کی زد میں آکر پیدل مسافر کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan