• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

عالمی عدالت نے افغان جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی

Online Editor by Online Editor
2022-11-01
in عالمی خبریں
A A
عالمی عدالت نے افغان جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی) نے اپنے چیف پراسیکیوٹر کو افغانستان میں ہونے والے مظالم اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ کابل انتظامیہ نے ملکی سطح پر تفتیش و تحقیقات میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سابقہ حکومت نے 2020 کے اوائل میں ہیگ میں قائم جنگی جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی) سے کہا تھا کہ وہ اپنی تحقیقات روک کر کابل کو خود اپنے ملک میں ہونے والے جرائم کی انکوائری مکمل کرنے کا موقع فراہم کرے۔
لیکن گزشتہ سال اگست میں طالبان اقتدار میں واپس آگئے اور 2 دہائیوں سے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی حمایت یافتہ افغان حکومت ختم ہو گئی۔آئی سی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جج سمجھتے ہیں کہ افغانستان اس وقت اس طرح کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا کہ عالمی عدالت کی تحقیقات کو ملتوی کرنے کا جواز ہو۔
جنگی جرائم کی دنیا کی واحد مستقل آزاد و خود مختار عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان حکام 26 مارچ 2020 کو جمع کرائی گئی التوا کی درخواست پر عمل کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے۔پراسیکیوٹر نے گزشتہ سال ستمبر میں عالمی عدالت کے ججوں سے اپنی تفتیش دوبارہ شروع کرنے کی اجازت طلب کی تھی جبکہ اس درخواست کو ردعمل اور جواب کے لیے موجودہ افغان حکام کو ارسال کیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے کہا کہ جب درخواست پر کوئی رد عمل موصول نہیں ہوا تو پراسیکیوٹر نے سابقہ کابل حکومت کی جانب سے بھیجی گئیں سابقہ دستاویزات ججوں کو منتقل کر دیں۔تاہم پیر کے روز ججوں نے فیصلہ کیا کہ افغانستان کی جانب سے منتقل کردہ مواد سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ افغانستان نے کسی بھی طرح سے تفتیش کی ہے یا تفتیش کر رہا ہے جو عدالت کی تحقیقات کو جزوی طور پر ملتوی کرنے کا جواز فراہم کرتی ہیں لہٰذا اس نے استغاثہ کو دوبارہ تفتیش شروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
آئی سی سی نے 2006 میں افغانستان میں جنگی جرائم کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔2020 میں اس نے آئی سی سی نے سابق چیف پراسیکیوٹر کو ایک مکمل تحقیقات کی اجازت دی جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک میں امریکی افواج اور سی آئی اے کے بیرون ملک خفیہ حراستی مراکز میں جنگی جرائم کا معقول شبہ ہے۔تاہم موجودہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ امریکا کو تحقیقات سے خارج کر رہے ہیں جبکہ طالبان اور داعش کی جانب سے بدترین جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر- لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

Next Post

زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد سری نگر-لیہہ ہائی وے بند

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد سری نگر-لیہہ ہائی وے بند

زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد سری نگر-لیہہ ہائی وے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan