تہران/ واشنگٹن، 13 دسمبر :
ایران میں جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لئے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔ وہاں دو احتجاجیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں خواتین کے لئے لباس سے متعلق سخت قوانین کے خلاف کچھ خواتین سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔ اسی درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں دو افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے کے اندر دو افراد کو سرعام پھانسی دیئے جانے کے بعد مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔
ایران ایرانی حکومت کے اقدامات کی امریکہ اور یورپی یونین نے مذمت کی ہے۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندی لگانے کے بارے میں معلومات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ان پابندیوں کو بڑھانے کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور اتحاد قائم کرنا شروع کیا ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے منگل کو 20 ایرانی حکام پر نئی پابندیوں کا اعلان بھی کیا۔
