ویب ڈیسک:
پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ دھماکے میں 70 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جبکہ زیادہ تر زخمی خطرے سے باہر ہیں۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں ریسکیو 1122 کے ترجمان نے پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
