• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور ،بھارت سمیت کئی ملکوں کا حمایت میں ووٹ

Online Editor by Online Editor
2023-12-13
in عالمی خبریں
A A
جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور ،بھارت سمیت کئی ملکوں کا حمایت میں ووٹ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کردہ قرارداد کے حق میں اقوامِ عالم نے بھاری اکثریت سے فیصلہ دیا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کے دوران بھارت اور پاکستان سمیت 153 ممالک کے مندوبین نے جنگ بندی کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 10 نے مخالفت اور 23 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد پر ووٹنگ کا فیصلہ آنے کے بعد مندوبین نے تالیاں بجا کر فیصلے کی حمایت کی۔ووٹنگ کی مخالفت میں امریکہ، اسرائیل، آسٹریا، چیککیا، گوئٹے مالا، لائیبیریا، پاپوا نیو گنی، پیراگوئے، مائیکرونیشیا اور نوآرو نے ووٹ دیے۔
اس ووٹنگ سے غزہ جنگ سے متعلق امریکہ اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی بھی ابھر کے سامنے آئی ہے۔غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے حق میں اس بار 27 اکتوبر کو عرب ممالک کی قرارداد کے مقابلے میں زیادہ حمایت دیکھنے میں آئی، جب اُس قرارداد کے حق میں 120 ووٹ آئے تھے اور مخالفت میں 14 جب کہ 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کے لیے فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ، "آج ایک تاریخی دن ہے کہ جنرل اسمبلی کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ یہ اقوامِ عالم بر فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے ختم ہونے تک کوششوں کو جاری رکھیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔اے پی کے مطابق اقوامِ متحدہ سے زیادہ، امریکہ وہ واحد ملک ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کر سکتا ہے۔
امریکہ اسرائیل کو سب سے بڑا حلیف اور اسے جنگ کے لیے ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں بلا تفریق بمباری کی وجہ سے دنیا بھر سے حمایت کھوتا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ جنگجو 240 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔
حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر زمینی و فضائی کارروائی جاری ہے اور اب تک حماس کے زیرِ کنٹرول غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 18 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بارہمولہ میں جے جے ایم، کیپکس ، بی اے ڈی پی اور ایس ایس وائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan