ویب ڈیسک
چیک ریپبلک کی پراگ چارلس یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم سے کم 15 افراد ہلاک جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چیک ریپبلک پولیس کے مطابق ’فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت پراگ میں جمعرات کو پیش آیا۔‘
پولیس کے سربراہ مارٹن وونڈریسک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’فائرنگ شہر کے تاریخی سینٹر میں واقع یونیورسٹی میں کی گئی۔‘
چیک ریپبلک کی حکومت کا کہنا ہے کہ ’مرکزی پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے کا بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔‘
وزیر داخلہ وِٹ راکوسن نے چارلس یونیورسٹی کی عمارت میں فائرنگ سے متعلق بتایا کہ ’اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس واقعے کا بین الاقوامی دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔‘
