• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

جنگ کا 12 واں ہفتہ، اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ کے علاقے میں پیش قدمی

Online Editor by Online Editor
2023-12-31
in عالمی خبریں
A A
جنگ کا 12 واں ہفتہ، اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ کے علاقے میں پیش قدمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب مانیٹرینگ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے سنیچر کو وسطی غزہ میں دو شہری پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی۔اُدھر امریکی حکومت نے فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں، بڑے پیمانے پر نقلِ مکانی اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود اسرائیل کو ہنگامی طور پر ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی حکومت نے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کو ہنگامی بنیادوں پر ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
سیکریٹری خارجہ اینٹونی بلنکن نے کانگریس کو بتایا کہ ’انہوں نے دوسری مرتبہ 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دی ہے۔‘
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ’وہ حماس کو ختم کرنے تک اپنی بھرپور فضائی اور زمینی کارروائی جاری رکھے گا۔‘
تاہم ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ فلسطینی معاشرے میں عسکریت پسند گروپ کی جڑیں بہت مضبوط ہیں لہٰذا یہ مقصد حاصل نہیں ہوسکے گا۔
اس وقت امریکہ اسرائیل کو نہ صرف سفارتی طور پر ’تحفظ‘ فراہم کر رہا ہے بلکہ اسے ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیل یہ دلیل دیتا ہے کہ اس وقت جنگ ختم کرنے کا مطلب حماس کی جیت ہو گی، اس کے ساتھ ہی بائیڈن انتظامیہ نے اسی وقت اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جانی نقصان سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
اسرائیلی فضائیہ نے نصیرات اور بوریج کے شہری پناہ گزین کیمپوں پر جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات حملے کیے۔
نصیرات کے رہائشی مصطفیٰ ابو واوی نے بتایا کہ اس کے ایک رشتہ دار کے گھر پر حملہ کیا گیا جس میں دو افراد مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل پناہ گزینوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔ وہ ہمارے جذبے اور ارادے کو توڑنا چاہتا ہیں لیکن وہ ناکام ہوگا۔‘
جمعے کو رات گئے ایک دوسرے حملے میں القدس ٹی وی کے ایک صحافی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، یہ صحافی اسلامی جہاد گروپ سے منسلک تھا جس کے عسکریت پسندوں نے بھی 7 اکتوبر کے حملے میں حصہ لیا تھا۔
القدس ٹی وی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’اسرائیلی حملے میں صحافی جابر اور ان کے خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔‘
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کی صبح فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم حماس نے اسرائیل پر اچانک ایک بڑا حملہ کیا جس میں غزہ کی پٹی سے راکٹ برسانے کے علاوہ مسلح افراد اسرائیل کے اندر بھی داخل بھی ہو گئے تھے۔
اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے 75 برسوں کے دوران حماس کی جانب سے کیے گئے ان حملوں کو بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔
حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں متعدد رہائشی علاقوں اور بلند عمارتوں پر جوابی فضائی حملے کیے اور فریقین میں ایک طویل لڑائی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو تاحال جاری ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے نئے سال کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد دی

Next Post

2024 کا آغاز، نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
2024 کا آغاز، نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی

2024 کا آغاز، نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan