• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا

Online Editor by Online Editor
2024-01-09
in عالمی خبریں
A A
سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

سعودی کابینہ نے منگل کو غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی عزائم کو مسترد کردیا۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ’ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔‘
اجلاس میں غزہ پٹی پر ناجائز قبضہ بحال کرنے، یہودی بستیوں کی تعمیر اور غزہ سے اس کے باشندوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات کو مسترد کیا گیا۔
یہ واضح کیا گیا کہ ’انسانی قانون اور بین الاقوامی قانونی ضوابط کی خلاف ورزی پر احتساب کا نظام موثر کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوں گی۔‘
کابینہ کا کہنا تھا ’سعودی عرب تیل کی منڈی میں استحکام اور توازن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حامی تھا اور رہے گا۔‘
اجلاس نے اوپیک پلس میں شامل ممالک کی ان کوششوں کو سراہا جو 10 دسمبر 2016 کو اعلان تعاون کی پابندی برقرار رکھنے کے لیے کی جارہی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا’ اجلاس کے دوران اہم شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیے جانے کے خوشگوار نتائج، مجموعی قومی پیداوار میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار اور ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا۔‘
اجلاس میں کہا گیا کہ’ یہ سعودی وژن 203.0 کے اہداف کے عین مطابق ہے۔ اس سے پائیدار ترقی اور خوشحال مستقبل کا سفر طے ہوگا۔‘
کابینہ نے اجلاس کے دوران 17 قراردادیں بھی جاری کی ہیں۔
بیلاروس کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر ماحولیات و پانی و زراعت، کینیڈا کے ساتھ براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر سرمایہ کاری، اقتصادی و ترقیاتی تعاون کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر پٹرولیم کو تفویض کیا گیا۔
کابینہ نے ماریشس کے ساتھ سیاحتی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، چلی کے ساتھ براہ راست سرمایہ کاری کے معاہدے اور کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کے سلسلے میں انڈیا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی ہے۔
Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کیا خواتین دوسری مرتبہ بھی بلوغت سے گزرتی ہیں؟

Next Post

 پی ایم  مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان کا استقبال کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
 پی ایم  مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان کا استقبال کیا

 پی ایم  مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان کا استقبال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan