• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

امریکی اور برطانوی افواج کے یمن میں حوثیوں پر حملے، پانچ ہلاک

Online Editor by Online Editor
2024-01-13
in عالمی خبریں
A A
امریکی اور برطانوی افواج کے یمن میں حوثیوں پر حملے، پانچ ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے 12 سے زائد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کو حوثی باغیوں کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ امریکی اور برطانوی فورسز کو یمنی عوام کے خلاف مجرمانہ جارحیت کی پوری ذمہ داری اٹھانا ہو گی اور انہیں سزا اور جواب سے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا۔ ‘امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو متعدد امریکی حکام نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے ان حملوں میں بحری جہاز سے فائر کیے ٹام ہاک میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق فوجی اہداف میں لاجسٹک مرکز، فضائی دفاعی نظام اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کے ٹھکانے شامل تھے۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں موجود ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں نے جمعے کو علی الصبح چار دھماکوں کی آوازیں سنیں مگر انہیں آسمان پر کوئی جنگی طیارے نظر نہیں آئے۔الحديدہ شہر کے دو رہائشیوں امین علی صالح اور ہانی احمد نے بتایا کہ انہوں نے پانچ زوردار دھماکوں کی آواز سنی۔ الحديدہ، بحیرہ احمر پر واقع ہے اور حوثیوں کے کنٹرول میں سب سے بڑا بندرگاہی شہر ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فوجی حملوں کو ’کامیاب‘ قرار دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بین الاقوامی جہاز رانی پر حملوں کا ذمہ دار ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو سمجھتے ہیں۔بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد حوثیوں کی مزید حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کے خلاف ڈرونز اور میزائلوں کے حملوں کے بعد سے امریکہ کی جانب سے یہ پہلا جواب سامنے آیا ہے۔اس مربوط فوجی حملے سے ایک ہفتہ قبل امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے حوثیوں کو حملے بند کرنے یا ممکنہ فوجی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے حتمی انتباہ جاری کیا تھا۔اس انتباہ کا کچھ اثر بھی دکھائی دیا اور کئی روز تک حملے رکے رہے لیکن منگل کو حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کو نشانہ بناتے ہوئے اب تک کے سب سے زیادہ ڈرونز اور میزائل فائر کیے۔
تاہم امریکی اور برطانوی بحری جہازوں اور امریکی لڑاکا طیاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 18 ڈرونز، دو کروز میزائل اور ایک اینٹی شپ میزائل مار گرایا۔ اور جمعرات کو بھی حوثیوں نے خلیج عدن میں ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی جی پی کشمیر کادورہ بارہمولہ | پولیس ڈرگ ڈی ایڑکشن سنٹر  کا معائنہ

Next Post

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کی نمائش کرے گی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کی نمائش کرے گی

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کی نمائش کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan