• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی

Online Editor by Online Editor
2024-07-19
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے جہاں بعض مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو آگ لگادی اور مسلح پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور مسلح پولیس کے ساتھ پتھروں اور ڈنڈوں سے لیس طلبہ کا تصادم ہوا اور احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ڈھاکا میں جمعرات کو پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک بس ڈرائیور سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ بس ڈرائیور کی لاش اسپتال لائی گئی تھی، جن کو سینے پر گولی لگی تھی، جاں بحق دیگر افراد میں ایک رکشہ ڈرائیور اور 3 طلبہ بھی شامل ہیں۔
مظاہرین نے ڈھاکا میں سرکاری نشریاتی ادارہ بی ٹی وی کے ہیڈکوارٹرز میں افسران کا تعاقب کیا اور ٹی وی کی عمارت اور باہر کھڑی پارک کی ہوئیں درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی۔
بنگلہ دیش ٹیلی وژن نے فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ کئی لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں اور آگ پھیل گئی ہے لیکن اسٹیشن میں موجود ایک عہدیدار نے بعد میں بتایا کہ انہیں بحفاظت عمارت سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں لگنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مظاہرین نے گاڑیاں، پولیس کی چوکیاں اور دیگر تنصیبات نذر آتش کردیا۔
پولیس نے ڈھاکا یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب جمع مظاہرین کو منتشر کرتنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور حکام نے مظاہرین کو محدود کرنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی تھی۔
ادھر چٹاگانگ میں بھی پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبہ پر آنسو گیس کا استعمال کیا، جنہوں نے ہائی وے بلاک کر رکھی تھی۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو رواں برس جنوری میں چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے شدید احتجاج کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کی 17 کروڑ آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ روزگار اور تعلیم سے محروم ہے اور اسی لیے ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریوں میں 1971 کی جنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو مختص 30 فیصد کوٹہ ختم کیا جائے۔
بنگلہ دیش کے وزیرقانون انیس الحق نے بتایا کہ حکومت مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی خواہش مند تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا کہ مذاکرات اور فائرنگ کا سلسلہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔
مظاہرین کے کوآرڈینیٹر ناہید اسلام نے بتایا کہ ہم مذاکرات کے لیے لاشوں کو روند نہیں سکتے، مذاکرات پہلے ہوسکتے تھے۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے مظاہرین کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے۔
ڈھاکا میں قائم امریکی سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ وہ صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مظاہروں اور اجتماعات سے گریز کریں۔
بھارت کے سفارت خانے کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کے لیے اسی طرح کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بنگلہ دیشی حکام نے سرکاری اور نجی جامعات بدھ سے غیرمعینہ مدت تک بند کردی ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پولیس اور بارڈر گارڈ کے اہلکاروں کو جامعات میں تعینات کردیا ہے۔
دوسری طرف سپریم کورٹ میں 7 اگست کو ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوگی، جس میں ہائی کورٹ نے کوٹہ پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا، وزیراعظم حسینہ واجد نے طلبہ سے سپریم کورٹ فیصلے تک تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل، اقوام متحدہ اور امریکی اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں نے بنگلہ دیشی حکومت کو طاقت کے استعمال کے بجائے پرامن مظاہرین کو تحفظ دینے پر زور دیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پارلیمنٹ میں خلل ڈالنا ایک سیاسی ہتھیار : دھنکھڑ

Next Post

جموں خطے سے بھی ملی ٹنسی کا صفایا کیا جائے گا: منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
جموں خطے سے بھی ملی ٹنسی کا صفایا کیا جائے گا: منوج سنہا

جموں خطے سے بھی ملی ٹنسی کا صفایا کیا جائے گا: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan