تحریر:گل سارا
واٹس اپ استعمال کرنے والے مرد اور خاص کر خواتین اس پوسٹ کو توجہ سے آخر تک ضرور پڑھیں بہت فائدہ ہوگا ان شاء اللہ۔۔۔
آپ واٹس اپ ضرور استعمال کرتے ہوں گے اور آپ نے بہت سے دیگر واٹس اپ کا نام بھی سنا ہوگا جیسے جی بی واٹس اپ، پنک واٹس اپ ، واٹس اپ پلس وغیرہ اور ہم میں سے بہت سے لوگ اس طرح کے کچھ دوسرے واٹس اپ استعمال بھی کرتے ہوں گے۔۔۔
یاد رکھیں آفیشنل واٹس اپ کی صرف دو ایپس ہیں "واٹس اپ بزنس” اور "واٹس اپ” اس کے علاوہ جتنے بھی واٹس اپ ہیں وہ سب فیک اور پرائیویسی کے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔۔۔
آفیشل واٹس اپ کی پرائیویسی میں یہ بات وضاحت سے موجود ہے کہ یہ واٹس اپ اینڈ ٹو اینڈ ان کرپشن ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ سینڈر سے ریسورکو جو بھی میسج جاتا ہے تو وہ سرور پر بھی سیو نہیں ہوتا۔۔۔ فریقین کے درمیان ہونے والی چیٹ ان دونوں کے درمیان ہی رہتی ہے۔۔۔ واٹس اپ سمیت کوئی بھی تیسرا فرد یا ادارہ واٹس اپ پر دو افراد کے درمیان ہونے والے پیغامات یا کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکتا۔ اس میں ایک فریق سینڈر ہوتا ہے اور دوسرا ریسور ان دونوں کے درمیان جو کچھ سینڈ ہوتا ہے وہ سرور کے ذریعے پاس ہوتا ہے لیکن چونکہ ان کرپشن کی پرائیویسی ہوتی ہے تو وہ سب کچھ انہی دو بندوں کے درمیان رہتا ہے ان کی باہمی چیٹ کو ادارہ ان کرپٹ نہیں کرسکتا۔
لیکن ان کے علاوہ جتنے بھی واٹس اپ ہیں ان سب میں اینڈٹو اینڈ ان کرپشن پروائیویسی نہیں ہوتی۔۔۔ یہ ایپ چونکہ اصل واٹس اپ کی کوڈنگ کو کریک کر کے اس میں بہت سی تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور ایسی تمام واٹس اپ ایپس آپ کی تمام پرائیویسی کو ریڈ کرتی ہے سرور پر باقاعدہ سیو ہوتی ہے اور اس کے ڈویلپر اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔
عموماً انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی تصاویر، فیملی کی تصویریں جو لیک ہوتی ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہی فیک اور کاپی شدہ ایپ ہوتی ہیں۔۔۔ خواتین کے لئے پنک واٹس اپ کے نام سے ایک انڈین ڈویلپر نے ایپ بنائی خواتین چونکہ پنک کلر کو پسند کرتی ہیں تو سوشل میڈیا اور ہر جگہ اس ایپ کا بہت چرچا ہوا اس ایپ میں بہت سے شاندار قسم کے فیوچر ہیں اور خاص کر لورز کے لئے اس میں بہت اٹریکش اور کشش ہے اس ایپ کی بہت پبلسٹی ہوئی کہ واٹس اپ نے خواتین کے لئے پنک کلر میں واٹس اپ نکالی ہے۔۔۔ انڈیا، سری لنکا ، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان کی جن خواتین کو پتہ چلا تو انہوں نے اس ایپ کو دھڑا دھڑ استعمال کیا۔
ممبئی کے ایک ڈویلپر توصیف شیخ نے اس پنک واٹس اپ کی کھوج لگائی اور اس کی سیکورٹی کو بائی پاس کر کے دیکھا تو شدید دھچکا لگا کیوں کہ اس ایپ میں ہر لورز لڑکے لڑکی کے درمیان ہونے والی چیٹ، تصاویر، ویڈیو، لائیو کالز کو باقاعدہ سرور پر محفوظ کیا جارہا تھا۔ میٹ لورز نامی ایک پلیٹ فارم کے بندے نے باقاعدہ اس بات کا انکشاف کیا کہ پنک واٹس سے بہت سی خواتین کی تصاویر، ویڈیوز، چیٹ، لائیو کالز کو بھاری رقم کے عوض بلیک، ریڈ اور بلیو ویب سائٹس نے خریدا۔
اصل میں یہ دیگر واٹس اپ آفیشل واٹس اپ کے کاپی شدہ موڈ اپلیکیشن ہیں، ہوا کیا ہے کہ ڈویلپرز نے آفیشل واٹس اپ کو کاپی کیا ہے۔۔۔آفیشل واٹس اپ کی کوڈنگ میں چینجنگ کر کے کافی سارے ایکسٹرا فیوچر ڈالے ہیں۔۔۔ آفیشل واٹس اپ کے مقابلے میں موڈ واٹس اپ میں بہت سے فیوچر ملتے ہیں۔۔۔ چونکہ آفیشل واٹس اپ میں سب سے زیادہ جس چیز کو فوقیت دی گئی ہے وہ ہے پرائیویسی مگر فیک واٹس اپ میں پرائیویسی کو بائی پاس کیا گیا ہے اسی وجہ سے اس میں بہت سے ایکسٹرا اور منفرد فیوچر ہیں۔۔۔ پرائیویسی پالیسی میں سب سے زیادہ جس چیز پر زور دیا گیا ہے وہ ہے دو فریقین کی باہمی بات چیت اور ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی مگر فیک واٹس اپ میں یہ چیز نہیں ہے۔۔۔ فریقین کے درمیان ہونے والی گفتگو، وائس، تصاویر، ویڈیو، لائیو کالز کو باقاعدہ سرور پر سیو کیا جاتا ہے اور ڈویلپرز کبھی بھی سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔
دیکھیں اصل میں کیا ہے کہ افیشل واٹس اپ میں کوئی بندہ کسی کو کئی چیز بھیجتا ہے اور پھراس میسج کو ڈیلیٹ فور ایوری ون کرتا ہے تو ریسور کبھی بھی اس پرمنٹ ڈیلیٹ شدہ میسج کو نہیں دیکھ سکتا۔۔۔ لیکن اس کے برعکس جو فیک واٹس اپ ہیں ان میں یہ پرائیویسی نہیں ہے وہاں پر بے شک آپ میسج ڈیلیٹ کر دیں مگر ریسور کے پاس میسج موجود رہتا ہے۔
ذیل میں موڈ، فیک اور خطرناک واٹس اپ کی لسٹ دی جاری ہے یہ تمام ایپ غیر قانونی اور فیک ہیں اور آپ کی پرسنل پرائیویسی کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
GB WhatsApp/ Pink WhatsApp/ WhatsApp Plus/ WhatsApp Go/ YO WhatsApp/ FM WhatsApp/ WhatsApp Gold/ WhatsApp Aero/ OG WhatsApp/ WhatsApp Prime/ WhatsApp MA/ WhatsApp Indigo/ Soula WhatsApp/ YC WhatsApp/ WhatsApp Mod/ ZE WhatsApp/ BSE WhatsApp/ KR
WhatsApp
اگر آپ نے ان میں سے کوئی بھی ایپ انسٹال کر رکھی ہے تو فوراً اس کو ان انسٹال کریں۔۔۔ یہ ایپس بہت زیادہ خطرناک ہیں آپ کی پرائیویسی کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔۔۔ خاص کرخواتین ان ایپس کو جتنا جلدی ہوسکے ان انسٹال کر دیں۔۔۔ اگر کبھی یہ ایپ یوز کر چکے ہیں اور آپ نے اس میں اپنا پرسنل ڈیٹا بھیجا ہوا ہے تو اس کو ریپورٹ کریں اور اپنا اکاؤنٹ یہاں سے پرمنٹ ڈیلیٹ کریں۔۔۔
یاد رکھیں۔۔۔پلے سٹور پر جو ایپ موجود نہ ہو، جو ایپ آپ کو تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم سے جاکر انسٹال کرنی پڑے جیسے گوگل، یاہو، پنگ وغیرہ براؤز سے توسمجھیں وہ ایپ آپ کے لئے نہایت خطرناک ہے۔۔۔ پلے سٹور پر کوئی بھی ایپ رکھنے سے قبل پلے سٹور کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کو اپلائی کرنا پڑتا ہے جو ایپ پرائیویسی یا ملیشیز ہو اس کو پلے سٹور کبھی بھی نہیں رکھتا۔۔۔ کیوں کہ پلے سٹور کی پرائیویسی پالیسی اور ٹرمز اینڈ کنڈیشنز بہت سخت ہیں وہ ایسی کسی فیک، کاپی شدہ، ملیشیز، اور نان پرائیویسی ایپ کو نہیں رکھتی۔۔۔
اوپر مذکورہ تمام واٹس اپ پلے سٹور پر موجود نہیں ہیں کیوں کہ یہ سب غیر قانونی ایپس ہیں ان کے آفس یا مالک کا کوئی اتہ پتہ نہیں نہ ہی ان پر کسی قسم کی سپورٹ یا ہیلپ لائن ہوتی ہے۔۔۔ ایسی ایپ خاص اسی مقصد کے لئے بنائی جاتی ہیں کہ یوزرز کا ڈیٹا چوری کیا جائے۔۔۔ پرسنل ڈیٹا، ذاتی معلومات، تصاویر، ویڈیوز کی باقاعدہ خرید و فروخت ہوتی ہے اور اس کے بڑے بڑے دلال انڈیا پاکستان اور دیگر ممالک میں بیٹھے ہیں جو بلیک، ریڈ اور بلیو ویب سائٹس کو یہ ڈیٹا مہنگے داموں بیچتے ہیں۔۔۔
لہذا گزارش ہے جب بھی کوئی چیز خریدی یا استعمال کریں تو جینون اور آفیشل کا انتخاب کریں۔۔۔ کبھی بھی زیادہ کشش اور اٹریکشن والی چیزوں کے پیچھے مت بھاگیں۔۔۔ کچھ بھی کرنے سے قبل اس فیلڈ کے ماہرین سے ضرور مشاورت کریں۔۔۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہم سب کے ساتھ خیر و عافیت والا معاملہ فرمائے۔۔۔ آمین
