• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سری نگر انکاؤنٹر: مہلوک جنگجوؤں کو شہر میں سافٹ ٹارگیٹس پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا: وجے کمار

کہا سوپور میں سیکورٹی فورسز پر پٹرول بم داغنے والی خاتون کی شناخت بھی معلوم کی گئی ہے

Online Editor by Online Editor
2022-03-30
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
زونی مر میں پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجووں کی شناخت ہو چکی ہے: آئی جی کشمیر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،30 مارچ :
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سری نگر کے رعناواری علاقے میں دوران شب مارے گئے دو جنگجوؤں کو شہر میں سافٹ ٹارگیٹس پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں جنگجوؤں کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے۔
ان کہنا تھا کہ گذشتہ شام سوپور میں سیکورٹی فورسز پر پٹرول بم داغنے والی خاتون کی شناخت بھی معلوم کی گئی ہے۔موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’رعناواری سری نگر میں مارے گئے دو جنگجو کئی ہلاکتوں میں ملوث تھے اور انہیں سری نگر میں سافٹ ٹارگئٹس پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا‘۔ان کا کہنا تھا: ’دونوں مہلوک جنگجوؤں کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تھا اور ان میں سے رئیس احمد بٹ نامی جنگجو سابق صحافی تھا‘۔
مسٹر کمار نے کہا کہ رئیس احمد بٹ اننت ناگ اور بجبہاڑہ علاقوں میں ہونے والی کئی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ رئیس احمد کے خلاف دو ایف آئی آر درج تھے اور اس کی تحویل سے ایک ڈیجیٹل ڈیوائس بھی برآمد کیا گیا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا؛ ’ پاکستان اور بعض مقامی صحافی میڈیا کا غلط استعمال کرکے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں تاہم ان کی تعداد بہت کم ہے‘۔
موصوف آئی جی پی نے کہا کہ میں میڈیا سے وابستہ بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسا کرنے سے احتراز کریں۔کشمیر کی مجموعی صورتحال اور جنگجوؤں کی موجودہ تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’یہ بات صاف ہے کہ جنگجوؤں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے پہلی بار ایسا ہے کہ ان کی تعداد دو سو سے کم ہے جس کو مزید کم کیا جائے گا‘۔ان کا کہنا تھا: ’لوگ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں بلکہ اہلخانہ بھی اطلاع دیتے ہیں کہ ان کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے یا اس نے بندوق اٹھایا ہے بعض کو واپس بھی لایا جاتا ہے‘۔انہوں نے والدین کے نام اس اپیل کو ایک بار پھر دہرایا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر گذر رکھیں اور ان کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے سے باز رکھیں۔شمالی قصبہ سوپور میں گذشتہ شام سیکورٹی فورسز پر داغے جانے والے پٹرول بم کے بارے میں آئی جی پی نے کہا کہ پٹرول بم پھینکنے والی اس برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے اور اس کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹریفک حادثات کی بھر مار

Next Post

سری نگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی، کم از کم 8 دکانیں خاکستر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سری نگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی، کم از کم 8 دکانیں خاکستر

سری نگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی، کم از کم 8 دکانیں خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan