ہمارے پیارے پرنسپل چیف کنزرویٹر صاحب
جناب عالی!
گزارش یوں ہے کہ آپ اور آپ صاحب کے گرد تمام آفیسرآن بالا اس بات سے بہ خوبی واقف ہیں کہ ہمارے ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ میں کشمیر فارسٹ ٹریننگ سکول کشمیر کا سب سے پُرانا تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے۔ ۱۹۱۱ء میں اس ادارے کو کھولا گیا۔ ۱۹۱۱ء سے آج تک اس ادارے نے بہت سی خدامات انجام دی۔ ہر سال فارسٹرس اور فارسٹ گارڑان کی بڑی بڑی جماعتوں نے فارسٹ ڈپارٹمنٹ کی تربیت حاصل کرکے بہت بڈی خدمات انجام دی. اس ادارے کے بہت سے ملازمت محکمے کے بہت بڑے عہدوں پر فائز رہ گئے اور بہت سے ابھی بھی دن رات کام کررہے ہیں۔ کروڑوں سے کروڑوں، ملین سے ملیں قدرتی وسائل کو تحفظ فراہم کہا۔ کروڑوں سے کروڑوں جنگلاتی پیداوار کے معاوزے کی صورت میں سرکاری خزانوں میں رقم جمح کرکے سرکار کو فائدہ پہنچایا۔ جنگلات کی تحقیقات کرکے اس ادارے کی شان بڑھائی۔ ہم یوں سمجھتے ہیں کہ اگر ریاست جموں و کشمیر کے جنگلات اور جنگلاتی وسائل کے تحفظات میں کسی ادارے کا بڑا رول ہے وہ ہے کشمیر فارسٹ ٹرینگ سکول چترنار بانڑی پورہ۔ جس کی بدولت پورے جموں وکشمیر کے محکمہ جنگلاتی ملازمین نے اپنی قابلیت اور ہنر کا اضافہ کیا۔ لیکن پچھلے چند سالوں میں کچھ عجیب سی دیکھنے کو ملتا ہے۔ سب سے پہلے تمام ملازمین اور علاقے کی یہ شکایت رہتی ہے کہ پوری وادی میں سب سے پُرانا ادارہ ہونے کے باوجود آج تک اس ادارے کی اتنی بڑی خدمات ہونے کے باوجود کوئی توجہ حاصل نہ ہوئی۔ اس ادارے کو کوئی بڑا درجہ حاصل نہ ہوا۔ پچھلے جند سالوں میں فارسٹ ٹرئنگ سکول میں کوئی رینج آفیسر پڑھانے کے لئے کام کرنے کو تیار نہیں اور نہ کوئی رینج آفیسر تعائنات کیا گیا۔صرف جونئیر فارسٹر اس تعلیمی نظام کو چلانے کے لئے تربیت حاصل کرنے والے آفیسروں کے ساتھ بڑی ناانصافی مانی جاتی ہے۔ اسکول میں تربیت حاصل کرنے والے آفیسروں کے پیشے کے ساتھ نا انصافی اور دھوکا کیا جارہا ہے۔ ہر سال فارسٹر صاحبان کا ایک بڑا عملہ تربیت حاصل کرتے تھے۔ بد قسمتی سے پچھلے چند سالوں سے کوئی فارسٹر ادارے سے تربیت حاصل نہ کر سکا۔جس طریقے سے فارسٹ گارڈان ادارے کے اندر داخلہ لیتے ہیں اُسی طریقے سے ادارے سے اپنا وقت گزار کر واپسی کے بعد پھر جنگلوں کی رکھوالی کے لئے تعینات کئے جاتے ہیں۔ ٹرئنگ کے دوران ملازمین کو کسی بھی قسم کھانے پینے کی کوئی اشیاء فراہم نہیں کی جاتی اور نہ کسی بھی قسم کی وردی فراہم کی جاتی ہے۔ ٹرئنگ کے دوران ملازمین کو ہر مہینے کھانے پینے کا بندوبست اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتا ہے جب کہ دنیا کے ہر تربیتی مرکز کا یہ اصول ہے کہ کھانے پینے، وردی اور دیگر ضروری اشیاء تربیتی ادارہ ادا کرتا ہے، تاکہ ادارے کے اندر تربیت حاصل کرنے والے ملازمین اپنی خوشی سے ادارے کے سخت قوانین پر عمل کریں۔
اس لئے آپ جناب اور آپ جناب کے زیر تعائنات آفسرآن بالا سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس ادارے کو جلد از جلد بڑے سے بڑا درجہ عطا کیا جائے، تربیت کرنے والے ملازمین کو وردی، کھانے پینے وغیرہ جیسے ضروری اشیاء فراہم کی جائے، پچھلے سالوں کی طرح ہر سال فارسٹرس کی جماعتوں کو تربیت کے لئے تشکیل دیا جائے۔ تاکہ ملازمین اپنی صلاحیتوں اور ہنر میں اضافہ کرکے محکمہ جنگلات کو مزید ترقی دے سکھیں۔ زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات آٹھانے کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں دلچسپی لیں سکھیں۔
از جانب فاسٹر صاحبان
شمالی و سرینگر سرکل
