• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ہائی ڈنسٹی میوہ باغ لگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے

Online Editor by Online Editor
2022-04-19
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ہائی ڈنسٹی میوہ باغ لگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 19 اپریل:

یوں تو وسطی کشمیر کا ضلع بڈگام زیادہ تعداد میں اینٹ بٹھے موجود ہونے کے باعث ہی جانا جاتا ہے لیکن گذشتہ کئی برسوں سے اس ضلع کے اطراف و اکناف میں بھی مختلف قسم کے پھلوں خاص طور پر سیب کے باغات لگانے کا رجحان بھی کافی بڑھ رہا ہے۔
ضلع کے مختلف علاقوں میں اینٹ بٹھوں کے بجائے وسیع و عریض اراضی پر پھیلے سیب کے باغات دکھائی دے رہے ہیں اور کاشتکار ہر سال مزید اراضی پر باغات لگا رہے ہیں۔
کاشتکار دھان کی فصل پر بھی سیب کے باغ لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ یہ کاشتکاری کا انتہائی منفعت بخش شعبہ ثابت ہو رہا ہے جس سے لوگوں کی اقتصادی حالت بہت مستحکم ہو رہی ہے۔
بیشتر باغ مالکان اب روایتی باغبانی کے بجائے ہائی ڈنسٹی والے سیب کے پودے لگا رہے ہیں جن کے لگانے پر متعلقہ محکمہ کافی مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
یہ ہائی ڈنسٹی والے پودے بیرون ممالک جیسے ہالینڈ اور اٹلی سے منگوائے جاتے ہیں۔

ضلع بڈگام کے کرمشور علاقے میں عبدالغنی نامی ایک کاشتکار نے بیس کنال اراضی پر ہائی ڈنسٹی والا سیب باغ لگا یا ہے۔
انہوں نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ گرچہ اس قسم کے میوہ باغ کی دیکھ ریکھ کے لئے محنت بھی زیادہ لگتی ہے اور پیسہ بھی لیکن یہ کافی منفعت بخش بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’میں نے سال 2019 میں پہلے بارہ کنال اراضی پر ہائی ڈنسٹی پودوں کا سیب باغ لگا یا اور پھر اگلے سال مزید آٹھ کنال اراضی پر لگا دیا‘۔موصوف کاشتکار نے کہا کہ ایک کنال زمین پر 160 سے170 درخت لگ جاتے ہیں جو دو برسوں کے بعد ہی فصل دینے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روایتی سیب کے درخت دس برس بعد فصل دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ یہ باغ لگانے میں نوے فیصد سبسڈی فراہم کرتا ہے جس سے کا شتکار کو کافی مدد ملتی ہے۔
عبدالغنی نے کہا کہ متعلقہ محکمہ صرف مالی مدد ہی فراہم نہیں کرتا ہے بلکہ اس کے افسران وقت وقت پر باغوں کا معائینہ بھی کرتے ہیں اور مفید مشورے بھی دیتے ہیں جس سے ماغ مالکان کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت خریدنے سے لے کر پائپ لائن بچھانے اور درختوں کے اوپر جال لگانے پر بھی حکومت مدد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی پاس کے ایک ہی کنال اراضی ہے تو وہ بھی اس پر ہائی ڈنسٹی کا باغ لگا کر اچھی کمائی کر سکتا ہے۔
موصوف کاشتکار نے کہا کہ جس کے پاس اراضی ہے وہ یہ باغ لگا کر دوسروں کو روز گار فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس شعبے کی طرف توجہ دیں اور حکومت ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
پارس آباد سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد نامی ایک باغ مالک نے کہا کہ بیس کنال راضی پر میں نے پہلے ہی ایک سیب کا باغ لگا یا ہے لیکن وہ روایتی باغ ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال میں نے مزید بیس کنال اراضی پر ہائی ڈنسٹی باغ لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھان کی فصل اگنے سے زیادہ سے زیادہ دو وقت کے کھانے کی سبیل ہوتی ہے اور اس پر خرچہ بھی کافی آتا ہے لہذا لوگ اب باغ لگانے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وادی کے مختلف اضلاع میں ہزاروں کنال اراضی پر ہائی ڈنسٹی میوہ باغ لگائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شوپیاں میں جنگجوؤں کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں

Next Post

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے، چھ افراد ہلاک 11 زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے، چھ افراد ہلاک 11 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے، چھ افراد ہلاک 11 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan