• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

غزہ میں فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 36 افراد ہلاک

Online Editor by Online Editor
2024-03-17
in عالمی خبریں
A A
غزہ میں فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 36 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والا الطباطبائی خاندان وسطی غزہ میں رمضان کے پہلے جمعے کی رات کو اکٹھے کھانا کھانے کے لیے جمع ہوا تھا، لیکن یہ منظر جلد ہی ایک قتل عام کا منظر پیش کرنے لگا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو زندہ بچ جانے والے افراد نے سنیچر کو بتایا کہ اس عمارت پر فضائی حملہ ہوا جس میں الطباطبائی خاندان مقیم تھا اور ان کی خواتین سحری کی تیاری کر رہیں تھیں۔ اس حملے میں خاندان کے 36 افراد ہلاک ہوئے۔
حماس کے زیرِحکمرانی غزہ کی وزارت صحت نے بھی 36 ہلاکتیں رپورٹ کی ہیں جبکہ اس نے النصيرات میں ہونے والے اس فضائی حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دير البلح.کے قریب موجود شهدا الاقصى ہسپتال میں موجود 19 سالہ محمد الطباطبائی نے روتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری ماں ہے، یہ میرا باپ ہے، یہ میری خالہ ہے اور یہ میرے بھائی ہیں۔‘
’انہوں نے گھر پر تب بمباری کی جب ہم اندر موجود تھے۔ میری ماں اور خالہ سحری کا کھانا تیار کر رہی تھیں۔ وہ سب شہید ہو گئے۔‘
محمد الطباطبائی جس وقت اے ایف پی سے بات کر رہے تھے اس وقت ان کے خاندان والوں کی لاشیں ہسپتال کے صحن میں پڑی ہوئی تھیں، پھر انہیں قبرستان لے جانے کے لیے ایک ٹرک پر رکھ دیا گیا۔
چونکہ باڈی بیگس زیادہ نہیں تھے، اس لیے مرنے والوں میں سے کچھ، جن میں کم از کم دو بچے بھی شامل تھے، خون سے رنگین سفید کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے۔پیر سے شروع ہونے والے رمضان کا پہلا جمعہ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں کشیدگی کے خدشات کے باوجود، اسرائیل کے زیرِقبضہ مشرقی یروشلم میں پرامن طریقے سے گزر گیا۔ لیکن غزہ میں ایک مختلف کہانی رقم ہوئی۔
حماس کے زیرِانتظام حکومت کے پریس آفس کے مطابق شمال میں غزہ شہر سے جنوب میں رفح تک راتوں رات النصيرات میں ہونے والا حملہ 60 ’مہلک فضائی حملوں‘ میں سے ایک تھا۔
حکومتی میڈیا آفس کے سلامہ معروف کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک خونی رات ہے، بہت خونی رات ہے۔‘
غزہ میں جنگ کا آغاز حماس کی جانب سے گذشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے ہوا۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 1160 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔
اسرائیل کے جواب میں حماس کو تباہ کرنے کی مہم میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 31 ہزار 533 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان خود پر فخر کیوں محسوس کر رہی ہیں؟

Next Post

وزیراعظم کا عوام کے نام کھلا خط

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post

وزیراعظم کا عوام کے نام کھلا خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan