• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

عمر عبداللہ نے داخل کیے کاغذات نامزدگی

Online Editor by Online Editor
2024-05-03
in اہم ترین
A A
عمر عبداللہ نے داخل کیے کاغذات نامزدگی
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ : شمالی کشمیر کی پارلیمانی نشست کے لیے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے پارٹی لیڈران و کارکنان کے ہمراہ ضلع بارہمولہ کے ڈی سی آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کیے۔ یاد رہے کہ اس نشست پر جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بھی گزشتہ روز اس نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد عمر عبداللہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے بعد یہ خطہ میں سب سے بڑا الیکشن ہے جس کے لیے انہوں نے انڈیا بلاک کے ساتھ مل کر الیکشن میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’جموں کشمیر میں جمہوریت کا برا حال ہے اور گزشتہ دس سال سے جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن منعقد نہیں ہوئے۔ لوگوں کو بے اختیار بنایا گیا ہے تاہم اس بار کے لوک سبھا الیکشن میں اتحادی امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔‘‘
عمر نے دعویٰ کیا کہ انڈیا بلاک جموں کشمیر کی سبھی پانچ نشستوں کے علاوہ لداخ پارلیمانی نشست پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اس ملک میں نفرت پھیلانے کہ کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں بی جے کا رول ہے، تاہم اس میں وہ ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘
عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ شمالی کشمیر خاص کر ’’کپوارہ کے باشندے ہمارے ساتھ ہیں اور انہیں میرے کام کرنے کا طریقہ پسند ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ اس نشست پر عمر عبداللہ – جو کہ کانگریس کے اتحاد سے الیکشن میں شرکت کر رہے ہیں – کا مقابلہ جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون – جو کہ اپنی پارٹی سمیت دیگر کئی چھوٹی بڑی تنظیموں کے سپورٹ سے مقابلہ کر ہے ہیں – کے علاوہ سابق ایم ایل اے انجینئر رشید بھی اس پر اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں۔ تاہم اس سیٹ پر عمر عبداللہ اور سجاد غنی لون کا ہی سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی مذہب کو آلہ کے طور پر استعمال کررہی ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

لوک سبھا انتخابات: سی آر پی ایف نے جموں و کشمیر میں محاذ سنبھالا، 600 کمپنیاں تعینات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
سی اآر پی ایف سری نگر میں امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مصروف

لوک سبھا انتخابات: سی آر پی ایف نے جموں و کشمیر میں محاذ سنبھالا، 600 کمپنیاں تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan