• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ پر احتجاج، امریکہ کے کالجوں سے دو ہزار سے زائد افراد گرفتار

Online Editor by Online Editor
2024-05-03
in عالمی خبریں
A A
غزہ جنگ پر احتجاج، امریکہ کے کالجوں سے دو ہزار سے زائد افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
امریکہ بھر کے کالج کیمپس میں پولیس نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 2،100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی عمارت کے اندر مظاہرین کو باہر نکالتے ہوئے ایک افسر نے اپنی بندوق سے فائرنگ کی۔ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے دفتر کے ترجمان ڈاؤگ کوہن کے مطابق کولمبیا کیمپس کے ہیملٹن ہال میں افسر کی اس کارروائی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ڈاؤگ کوہن نے جمعرات کو کہا کہ فائرنگ کا مقصد بظاہر کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔کولمبیا میں کریک ڈاؤن کے دوران 100 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جمعرات کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک جائزے میں 18 اپریل کے بعد سے 40 مختلف امریکی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں گرفتاریوں کے 50 واقعات رپورٹ ہوئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے حامی طلبہ مطاہرین کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے اور زور دیا ہے کہ حکم کی تعمیل ہونی چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کالج کیمپس میں احتجاج کرنے والے طلبہ نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ غزہ جنگ کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرے۔
جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ’جمہوریت کے لیے اختلافِ رائے ضروری ہے لیکن اختلاف کو کبھی بھی انتشار کا باعث نہیں بننا چاہیے۔‘انہوں نے اپنے اس بیان سے امریکی کالجوں کے کیمپس میں فلسطین کی حمایت میں جاری مظاہروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔امریکی صدر کے اس بیان کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مظاہرے انہیں راستہ بدلنے پر غور کرنے پر مجبور کریں گے تو جو بائیڈن نے جواب دیا ’نہیں۔‘
انہوں نے کاہ کہ وہ نہیں چاہتے کہ نیشنل گارڈ کو کیمپس میں تعینات کیا جائے۔ کچھ ریپبلکنز نے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔1970 میں ویتنام جنگ کے خلاف احتجاج کے دوران اوہائیو نیشنل گارڈ کے ارکان نے کینٹ سٹیٹ یونیورسٹی میں چار طلبا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے صورتحال کو ’سیاسی پوائنٹ سکورنگ‘ کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے شمالی کیرولائنا کے دورے کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانگی سے کچھ دیر قبل کہا کہ ’احتجاج کا حق ہے لیکن افراتفری پھیلانے کا حق نہیں ہے۔ لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے ، حملے کے خوف کے بغیر کیمپس میں محفوظ طریقے سے چلنے پھرنے کا حق ہے۔‘امریکی صدر 19 مئی کو کالج کے کیمپس کا خود دورہ کریں گے۔ وہ اٹلانٹا کی مور ہاؤس یونیورسٹی سے خطاب کریں گے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسلام کی بدلتی تعبیر و تشکیل ۔ ایک معروضی جائزہ

Next Post

تمام سمارٹ پروجیکٹوں کو 45دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا:

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
تمام سمارٹ پروجیکٹوں کو 45دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا:

تمام سمارٹ پروجیکٹوں کو 45دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا:

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan