• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی: ایرانی حکام

Online Editor by Online Editor
2024-05-22
in عالمی خبریں
A A
ابراہیم رئیسی کی تدفین  جمعرات کو مشہد میں ہوگی: ایرانی حکام
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہیلی کاپٹر کریش میں جان سے جانے والے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کے سات ارکان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے منگل کو ہزاروں ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی پرچم اور سابق صدر کی تصاویر اٹھائے ہوئے، سوگواروں نے شمال مغربی شہر تبریز کے مرکزی چوک سے جلوس شروع کیا، جہاں اتوار کو ابراہیم رئیسی جا رہے تھے لیکن ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔پیر کو ایرانی دارالحکومت تہران کے مرکزی ولی عصر سکوائر پر ہزاروں سوگواروں نے رئیسی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور ایرانی پرچم لہرا رہے تھے۔ایران میں شہدا سے متعلق تقریبات اور خدمات کے ذمہ دار ادارے نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی آخری رسومات اور تدفین کے وقت اور جگہ کی وضاحت کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق تبریز سے روانہ ہونے کے بعد رئیسی کی میت کو منگل کو ایران کے شہر قُم پہنچایا جائے گا، جس کے بعد میت تہران منتقل کی جائے گی۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق بدھ کی صبح سے شروع ہونے والے بڑے جلوس رہبر اعلیٰ خامنہ ای کی امامت میں بدھ کی شب تہران میں ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ پر اختتام پذیر ہوں گے۔
اس کے بعد رئیسی کی میت کو جمعرات کی صبح جنوبی صوبے خراسان پہنچایا جائے گا اور بعد ازاں ان کے آبائی شہر مشہد لے جایا جائے گا، جہاں جمعرات کی شام ان کی تدفین کی جائے گی۔بدھ کو پورے ملک میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔جن صوبوں میں جنازے جائیں گے، چھٹی کا فیصلہ ان صوبوں کے معزز گورنرز کی صوابدید سے کیا گیا ہے۔ایران میں تمام تعلیمی امتحانات اس ہفتے کے آخر تک منسوخ رہیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان وزارت تعلیم کرے گی۔فلسطینی گروپ حماس، لبنانی تنظیم حزب اللہ اور شام سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

خواتین کی اصل خوبصورتی اعتماد ہے

Next Post

ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پہلی مرتبہ اکھٹے ایکشن کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پہلی مرتبہ اکھٹے ایکشن کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ایوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پہلی مرتبہ اکھٹے ایکشن کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan