• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

22 جولائی سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس، چھ بلوں کو پاس کرانے کا منصوبہ

Online Editor by Online Editor
2024-07-21
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
22 جولائی سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس، چھ بلوں کو پاس کرانے کا منصوبہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پیر یعنی 22 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سیشن میں مودی حکومت اپنی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرے گی، جس سے عوام کو بھی بہت زیادہ توقعات ہیں۔ 23 جولائی کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ایوان میں عام بجٹ پیش کریں گی۔ حکومت بجٹ اجلاس کے دوران اختصاصی بل (Appropriation Bill) بھی پاس کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت جموں و کشمیر کا بجٹ بھی بحث کے بعد منظور کرے گی۔
اس سیشن میں حکومت نے چھ بل بھی شیڈول کیے گئے ہیں، جنہیں حکومت سیشن کے دوران ہی پاس کرانے کی کوشش کرے گی۔ فنانس بل کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بل، بوائلرز بل، بھارتی وایویان بل، کافی پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل اور ربر پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل شامل ہیں۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے، حکومت نے اتوار 21 جولائی کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، جس میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، ​​وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور تمام جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ شرکت اجلاس میں حکومت تمام جماعتوں سے اجلاس کے دوران ان کی حمایت کرنے اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کی اپیل کر سکتی ہے۔ لیکن لوک سبھا میں تعداد بڑھنے کی وجہ سے اپوزیشن کا موقف جارحانہ نظر آرہا ہے۔
اپوزیشن کے پاس بھی حکومت کے خلاف کئی مسائل ہیں جن میں مہنگائی، ٹرین حادثہ، اگنیور یوجنا، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں فوجیوں کی شہادت، کانوڑ یاترا کے روٹ پر پڑنے والی دکانوں اور اسٹالز پر مالکوں کا نام لکھنے کا یوگی حکومت کا فرمان جیسے ایشوز پر پوری اپوزیشن متحرک ہو کر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی، جس کے دفاع میں حکومت بھی اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو کانگریس اور سماج وادی پارٹی این ڈی اے حکومت کے خلاف کئی پاور پوائنٹ ایشوز تیار کر رہی ہیں جس سے حکومت کو گھیرا جا سکے۔
تاہم پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک بزنس ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین لوک سبھا اسپیکر خود ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی جانب سے نشی کانت دوبے، انوراگ سنگھ ٹھاکر، بھرتری ہری مہتاب، پی پی چودھری، بیجینت پانڈا، ڈاکٹر سنجے جیسوال کو کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔ کانگریس سے کے سریش، گورو گوگوئی، ٹی ایم سی سے سدیپ بندوپادھیائے، ڈی ایم کے سے دیاندھی مارن، شیو سینا یو بی ٹی سے اروند ساونت کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ یہی کمیٹی لوک سبھا میں قانون سازی کے کام کا شیڈول بھی تیار کرتی ہے۔
ان سب باتوں کے باوجود حکومت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس اجلاس میں کچھ ایسے ایشوز ہیں جنہیں اٹھا کر اپوزیشن نہ صرف ایوان میں ہنگامہ برپا کرے گی بلکہ حکومت میں شامل کچھ اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل کر سکتی ہے۔ اس لیے حکومت این ڈی اے پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کر سکتی ہے۔
گزشتہ اجلاس میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے این ڈی اے کی مختلف پارٹیوں کے ترجمانوں کا ایک گروپ بنانے کی بات کی تھی جو میڈیا میں حکومت کے ان ایشوز کا جواب دے گا۔ اس کے علاوہ تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی کہ وہ بے جا بیانات دینے سے گریز کریں اور ترجمانوں کو اپنا کام کرنے دیں۔ اس کا اثر اس اجلاس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ اجلاس طوفانی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن جارحیت کا مظاہرہ کرکے ایک مثال پیش کر چکا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،

Next Post

شدید دباؤ کے بعد بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post
شدید دباؤ کے بعد بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

شدید دباؤ کے بعد بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan