• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: مرنے والوں کی تعداد 249 تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں تیز

Online Editor by Online Editor
2024-08-01
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: مرنے والوں کی تعداد 249 تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں تیز
FacebookTwitterWhatsappEmail

وائیاڈ: وائناڈ کے منڈکائی اور چورملا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے تلاش کا کام کل رات روک دیا گیا تھا۔ فوج، این ڈی آر ایف اور پولیس کے 500 سے 600 اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ حادثے میں 249 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 196 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ ابھی بھی 98 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جب کہ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ 200 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ سرچ آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے اضافی جوان تعینات کیے جائیں گے۔ اس وقت 500 سے 600 جوان موقعے پر موجود ہیں۔ اس حادثے میں اب تک 249 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم شروع کر دیا گیا ہے۔ کچھ لاشوں کو کل دفنایا گیا۔ کلکٹر نے کہا کہ مزید 94 لوگوں کی تلاش باقی ہے۔ جب کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 200 افراد لاپتہ ہیں۔ فوج نے امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر ایک عارضی پل بنایا ہے۔
کیرالہ کے وائناڈ میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ منظر دل دہلا دینے والا ہے۔ حادثے کے بعد جو ویڈیوز سامنے آئے ہیں وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔ بہت سے لوگ کیچڑ میں پھنس گئے ہیں۔ کئی مکانات ملبے کے ڈھیروں تلے دب گئے ہیں۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے رو رہے ہیں۔ جائے وقوع پر پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات خراب موسم کے باعث امدادی آپریشن روکنا پڑا۔ آج صبح دوبارہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔
پورا منڈکئی گاؤں بہہ گیا، 240 افراد لا پتہ
مقامی لوگوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 200 سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے پورا منڈکئی گاؤں بہہ گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ 240 افراد کا ابھی تک پتہ چلنا باقی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس جگہ پر 400 سے زائد مکانات تھے۔ اس وقت اس علاقے میں صرف چند جانور رہ گئے ہیں۔
این ڈی آر ایف کمانڈر کا بیان
کیرالہ کے وائناڈ میں این ڈی آر ایف کے کمانڈر اکھلیش کمار نے کہا کہ ‘ہم نے کل منڈکائی گاؤں سے زخمیوں کو بچایا۔ ہمیں خدشہ ہے کہ متاثرین منہدم ہونے والی عمارتوں میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔ ہم نے کل رات 10 بجے تک 70 لوگوں کو بچایا جس کے بعد ہمیں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے کام روکنا پڑا۔ چونکہ متعدد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اس لیے ہم اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، کیونکہ ہم صرف ان لاشوں کے بارے میں جانتے ہیں جو ہماری ٹیم نے نکالی ہیں۔ لوگوں کو دریا کے دوسری طرف ایک ریزورٹ اور مسجد میں پناہ دی گئی ہے۔ چونکہ بارش ہو رہی ہے، اس لیے ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بے روزگاری کم ہوئی، مہنگائی پر قابو پایا گیا، کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں: سیتا رمن

Next Post

کشمیر میں سائنسی بنیادوں پر مشروم کی کاشتکاری، پیداوار میں اضافہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
کشمیر میں سائنسی بنیادوں پر مشروم کی کاشتکاری، پیداوار میں اضافہ

کشمیر میں سائنسی بنیادوں پر مشروم کی کاشتکاری، پیداوار میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan