• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاؤں سے گزرنا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

محکموں کو عملیت پسندی پر مبنی دیہی ترقی کی پالیسیوں کو اپنانا چاہئیے ، پنچائت سطح پر منصوبہ بندی کے نظام کو مضبوط کرنا چاہئیے ۔ ایل جی

Online Editor by Online Editor
2022-05-07
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں انکاؤئٹر میں جان بحق ہونے والے سی آئی ایس ایف افسر کو لیفٹیننٹ گورنر کا خراج
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 7 مئی:
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج اس بات پر زور دیا کہ اضلاع اور متعلقہ محکموں کیلئے پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں دیہی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی جانی چاہئیے کیونکہ جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاؤں سے گزرنا ہے ۔ دیہی انفراسٹرکچر ، خود روزگار اور زرعی معاشرے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی پالیسیاں عملیت پسندی پر مبنی ہونی چاہئیں تا کہ ہمارے دیہات کی زبردست صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی کا انحصار زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں پر ہے ۔ آج دیہی علاقوں میں ترقی کا مقصد صرف خوراک کی پیداوار میں خود کفالت نہیں ہے بلکہ پیداوار اور آمدنی میں اضافہ اور لوگوں کو زیادہ بااختیار بنانا ہے ۔ یہ دیہاتوں کو خود کفیل بنانے کے بارے میں بھی ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے دیہاتوں سے گزرنا ہے ‘‘ ۔
لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو دیہی ترقی کی پالیسیوں کو اپنانے کی ہدایت دی جو عملیت پسندی پر مبنی ہوں اور پنچائت سطح پر منصوبہ بندی اور نفاذ کو مضبوط بنائیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ہر پالیسی کو گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا چاہئیے ۔ آج 56000 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس ترقی کی سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ ہمارا مقصد ان گروپوں کی صلاحیت اور پیمانے کو مالی مدد ، مارکیٹ کے ربط ، خصوصی علم اور مہارتوں کے ساتھ بڑھانا ہونا چاہئیے جو کہ دیہی جموں و کشمیر کا چہرہ بدلنے کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں ‘‘۔
لفٹینٹ گورنر نے دیہی ترقی سے متعلق میگا پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی ، جو پچھلے مالی سال میں مکمل ہو چکے ہیں ۔ یہ منصوبے زراعت ، مویشی بھیڑ پالن ، باغبانی ، ہنر مندی ، کواپریٹو ، سڑک ، بجلی کی ترقی اور جل شکتی کے شعبے میں ہیں۔
کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ وہ کسانوں اور دیہی آبادی کو فائدہ پہنچانے کیلئے فارم اور مارکیٹ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر مسلسل توجہ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آبادی اور زرعی معاشرے کیلئے اختراعات ، ٹیکنالوجیز کی دستیابی سے فائدہ اٹھانا اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ہمارے دیہی علاقوں کو جدید اقتصادی اکائیوں میں ضم کریں گے اور زرعی اور دیہی صنعت میں کاروبار کے بڑھتے ہوئے مواقع دیہی معیشت کو بدل سکتے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ’’ مختلف سطحوں پر دیہی اصلاحات کی گنجائش موجود ہے ۔ ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے دیہی علاقوں کی مصنوعات کو تجارتی بنانا چاہئیے ۔ دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر خاطر خواہ توجہ دی جانی چاہئیے ۔ زرعی اور غیر زرعی معیشت دونوں کو اچھی طرح سے لیس اور خود کفیل گاؤں بنانے کی ترغیب دی جانی چاہئیے ۔ متعلقہ افسران اور اداروں کو سستی قرض تک رسائی کو یقینی بنانا چاہئیے اور دیہی علاقوں میں کی جانے والی بڑی سرمایہ کاری کو بہتر پیداواری صلاحیت میں بدلنا چاہئیے ‘‘۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی

Next Post

سری نگر حملہ : زخمی پولیس اہلکارہسپتال میں دم توڑ گیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سری نگر حملہ : زخمی پولیس اہلکارہسپتال میں دم توڑ گیا

سری نگر حملہ : زخمی پولیس اہلکارہسپتال میں دم توڑ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan