سری نگر 07 مئی:
سری نگر کے ڈاکٹر علی جان روڑ پر ہفتے کی صبح کو مشتبہ جنگجووں کے حملے میں زخمی ہوا پولیس اہلکار صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں شام دیر گئے دم توڑ بیٹھا۔بتادیں کہ سری نگر کے ڈاکٹرعلی جان روڑ پر آیوا برج کے نزدیک ہفتے کی صبح جنگجووں نے موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو زخمی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت غلام حسن ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن دنوار عید گاہ کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دن بھر علی جان روڑ اور اس کے ارد گر د علاقوں کی تلاشی لی جس دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔یواین آئی