• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں وکشمیر میں سال 2023 سے اب تک غیر قانونی منشیات تجارت کے الزام میں 4536 افراد گرفتار: پولیس

Online Editor by Online Editor
2024-08-18
in اہم ترین
A A
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 18 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے سال 2023 سے اب تک منشیات کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 4 ہزار 5 سو 36 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 4 سو 63 افراد کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے درج مقدمے درج کئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2023 سے منشیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 3 ہزار 1 سو 90 مقدمے درج کئے گئے اور 4 ہزار 5 سو 36 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی کے سلسلے کو توڑنے کے لئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کا اطلاق کیا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ 18 ماہ سے 4 سو 63 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کی چوری کو روکنے کے لئے منشیات کو عدالت کے حکم کے مطابق جلا کرتباہ کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سال 2023 میں 29 ہزار 3 سو 6 کلو منشیات اور 74 ہزار 1 سو 79 ادویات کو تباہ کیا گیا اور سال 2024 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 4 ہزار 3 سو 65 کلو منشیات اور 26 ہزار 7 سو 72 ادویات کو تباہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘اسی طرح کے کل 43 معاملات میں جموں و کشمیر پولیس نے نارکو ایکٹ کے تحت سال 2023 سے رہائشی مکانات، اراضی کی صورت میں جائیداد، گاڑیاں وغیرہ کو ضبط کیا ہے جن کی کل قیمت 10.36کروڑ روپیے ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ برس کے دوران نارکو ٹیرر نیٹ ورک میں مبینہ طور پر ملوث 39 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 19 مقدمات درج کئے گئے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ سال 2023 کے دوران قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے 9 ہزار 4 سو 48 کنال اراضی پر پوست اور بھنگ کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا: ‘باز آبادکاری کے محاذ پر محکمہ پولیس نے محکمہ سماجی بہبود کے 4 نشہ چھڑانے کے مراکز کے علاوہ جموں وکشمیر میں 10 ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم کئے ہیں نیز 21 صحت/ اضافی علاج کی سہولت کے مراکز قائم کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں منشیات کی لت میں پڑنے والوں کے کل 14 ہزار 1 سو 80 او پی ڈیز اور 1 ہزار 9 سو 31 آئی پی ڈی علاج کئے گئے یہ اعداد و شمار سال 2024 کے جون تک بالترتیب 5 ہزار 3 سو 18 اور 5 سو 61 ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ جموں وکشمیر میں ڈرگ ڈی ایڈکشن کے 6 پرائیویٹ سینٹر چل رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ نارکو کوارڈینیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کے طریقہ کار کے تحت غیر قانونی منشیات اور منشیات اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کی نگرانی چیف سکریٹری کی زیر صدارت این سی او آر ڈی کی با قاعدہ میٹنگوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں بالخصوص جموں وکشمیر پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منشیات اسمگلنگ کے تمام معاملوں میں انٹلی جنس شیئرنگ، سخت کارروائی اور موثر تحقیقات کو یقینی بنائیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے حکومت مختلف ایجنسیوں کے ذریعے این جی اوز اور سول سوسائٹی گروپوں کے ساتھ تعاون کرکے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں : مرکزی وزیر جی کشن ریڈی

Next Post

ادھم پور:رام نگر میں گشتی پارٹی پر فائرنگ، سی آر پی ایف آفیسر جاں بحق

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
ڈوڈہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

ادھم پور:رام نگر میں گشتی پارٹی پر فائرنگ، سی آر پی ایف آفیسر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan