• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

معروف ادا کارہ سارا علی خان نے پہلگام میں تولین جھیل کی ٹریکنگ کی، خود ہی غذا تیار کی

Online Editor by Online Editor
2022-05-14
in اہم ترین, شوبز
A A
معروف ادا کارہ سارا علی خان نے پہلگام میں تولین جھیل کی ٹریکنگ کی، خود ہی غذا تیار کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،14 مئی:
ملک کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اداکار جہاں وادی کشمیر کے دلفریب ودلکش سیاحتی مقامات میں فلموں کی شوٹنگ کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں وہیں تھکن کو دور کرنے اور اپنے ذہن و دماغ کی تر وتازگی کے لئے کشمیر کی سیر کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وادی کے کسی نہ کسی سیاحتی مقام پر ان ادا کاروں کو کہیں نہ کہیں ضرور شوٹنگ، ٹریکنگ یا سیاحت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
حال ہی میں معروف گلو کار اودت نرائن نے یہاں ایک المبم کی ریکارڈنگ کے لئے شوٹنگ کی اور آج بالی ووڈ کی معروف ادا کارہ سارہ علی خان پہلگام میں ٹریکنگ کرتے ہوئے دیکھی جا رہی ہیں۔موصوف ادا کارہ نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سطح سمندر سے زائد از 36 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع تولین جھیل کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے 26 کلو میٹروں کی طویل اور دشوار گذار مسافت طے کی۔
اس ٹریکنگ کے دوران سارا علی خان کے ساتھ دو مزید ساتھی تھے جن میں سے ایک مقامی منان ترمبو بھی شامل ہے۔اس ٹریکنگ کا اہتمام آج جموں وکشمیر ماؤننٹنیرنگ فاؤنڈیشن کے صدر دانش دھر کی ’ہائیک دی ٹریلز ایڈونچر پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی جانب سے کیا گیا ہے۔دانش دھر کا کہنا ہے کہ موصوف اداکارہ نے بغیر کسی پریشانی و رکاوٹ کے 26 کلو میٹر کی اس مسافت کوطے کیا۔انہوں نے کہا: ’ہمیں سارہ علی خان کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پہلگام میں لدر وٹ کی ٹریکنگ کرنے کی خواہاں ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’انہیں در اصل لدر وٹ میں قیام کرنا تھا لیکن بعد میں اچانک انہوں نے تولین جھیل کو دیکھنے کا فیصلہ لیا مجھے پہلے یقین ہی نہیں تھا کہ وہ اس قدر طویل مسافت کی ٹریکنگ کر پائیں گی اور ایک ہی دن میں واپس بھی لوٹ سکیں گی‘۔
موصوف صدر نے کہا کہ میں حیران ہوا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں یہ ٹریکنگ انجام دی۔دانش دھر بھی اپنے دو ساتھیوں وسیم حسن اور عامر لطیف کے ہمراہ موصوف اداکارہ کے اس ٹریکنگ ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے تولین ٹریکنگ کے بعد پہلگام میں ایک رات کو قیام بھی کیا۔
دانش دھر نے کہا: ’میں سمجھتا تھا کہ اداکارہ اور اس کے دوست کافی تھک گئے ہوں گے اور وہ مزید ایک دن پہلگام میں ٹھہرنے کو ترجیح دیں گے‘۔انہوں نے کہا: ’لیکن میں ششدر ہوکے رہ گیا جب وہ صبح کافی چاک و چوبند اور ہشاش بشاش تھے اور دوسرے ٹریکنگ پر جانے کے لئے تیار تھے‘۔ان کا کہنا تھا کہ لدر وٹ ڈھلوان علاقہ ہے اور انہیں وہاں پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگ گئے‘۔دانش نے کہا کہ اداکارہ اور اس کے دوستوں نے پیشہ ور طریقے سے ٹریکنگ کی اور رات کو انہوں نے وہیں قیام بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ سارا علی خان نے اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے کشمیری سبزی ’ہاکھ‘ کی غذا بھی خود ہی تیار کی اور اس کا ایک ویڈیو بھی بنایا۔پ
ہلگام میں ٹریکنگ کے بعد سارا علی خان وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ ٹریکنگ کے لئے پہنچی۔سارا علی خان اپنی چھٹیاں اکثر وادی کے سیاحتی مقامات کی سیر میں ہی صرف کرتی ہیں۔انہوں نے گذشتہ سرما میں اپنے بھائی ابراہیم خان کے ہمراہ کئی دن گلمرگ میں گذارے۔یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی کا حالیہ ہلاکتوں کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Next Post

قاضی گنڈ میں مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
قاضی گنڈ میں مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

قاضی گنڈ میں مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan