• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

یہاں ترقی کو راستہ نہیں ملتا

Online Editor by Online Editor
2022-06-25
in رائے, کالم
A A
یہاں ترقی کو راستہ نہیں ملتا
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:خواجہ یوسف جمیل

کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہاں کی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات باہم پہنچتی ہوں اور وہ کسی مشکل یا مصیبت سے دوچار نہ ہو بلکہ آزادانہ طریقے سے اپنی زندگی گزارنے پر ملک کا ہر شہری قدرت رکھتا ہو۔ ہمارے ملک کا آئین ہر شہری کو آزادانہ طریقے سے زندگی گزارنے اوراس کو تمام تر بنیادی سہولیات حاصل کرنے کا حق دیتاہے۔ ملک کی ترقی میں ہر شہری کا برابر کا حق ہے۔سڑک کسی بھی ملک کی ترقی کی جانب بڑھنے والا پہلا قدم ہے۔اسی مقصد کو پورا کرنے کے لئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جموں کشمیر کی بہتری کے لئے سال 2022-23 کا بجٹ 35581 کروڑ روپے پیش کیا۔ اس بجٹ کا مقصد جموں کشمیر کی عوام تک بہتر سہولیات پہنچانا ہے جس میں سڑک بھی شامل ہے۔ گوکہ گزشتہ چند سالوں میں سڑکوں کے تعمیری کاموں میں سرعت لائی گئی ہے اور پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت مختلف دور دراز علاقاجات میں سڑکوں کا کام تو چل رہا ہے لیکن نہ جانے یہ کام سست روی کا شکار کیوں ہیں؟
قارئیں اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جہاں سڑکیں تعمیر ہیں اور ان سڑکوں پر وقت پر گاڑی نہ ملے تو انسان کتنی پریشانی کا شکار ہوجاتا ہے۔اس کے برعکس اگر چہ ان علاقاجات کا معائینہ کیا جائے جہاں ابھی تک سڑکوں کا کوئی معقول نظام نہیں ہے اور ایک بخار کی معمولی سی گولی خریدنے کے لئے بھی بیمار کو کئی گھنٹوں کا پیدل سفر طے کرنا پڑے تو اس سے بڑی قیامت کیا ہوسکتی ہے۔جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں رابطہ سڑکوں کا ابھی تک بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے یہا ں کی عوام آج بھی پسماندگی کا شکارہے۔ دور دراز علاقاجات میں مقیم لوگوں کو سڑک جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے متعدد مشکلات کا بیک وقت کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کے اسکول جانے سے بزرگوں کے ہسپتال تک کا سلسلہ سڑکوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید متاثر ہوتا ہے۔
شہر پونچھ سے محض دس کلومیٹر کی دوری پر بسا گاؤں اپر کنویاں محلہ دھڑاایک ایسا علاقہ ہے جو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے شدید پسماندگی کا شکار ہے۔اس گاؤں کے ایک معزز محمد یونس عمر 45 کے مطابق ”یہ علاقہ شہر کے ساتھ ہو نے کے باوجود بھی پسماندگی کا شکار ہے۔ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو پیدل چھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے راشن خرید کر اپنے کاندھوں پر اٹھا کر لانا پڑتا ہے۔وہ مزید کہتے ہیں کہ چند سال قبل محمد شریف نامی مقامی شخص کی بیوی کی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی موت ہو گئی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر یہاں پکی سڑک ہوتی تو ممکن تھا کہ وہ عورت آج زندہ ہوتی“ اسی گاؤں کے ایک اور نوجوان الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سال2019 میں ایک سڑک کا کام شروع ہوا تھا جو جغرافیائی طور پر ہمارے گاؤں سے دور ہے اور12 کلومیٹر کی مصافت بنتی ہے۔یہ سڑک محکمہ پی ڈبلو ڈی کی جانب سے تعمیر کی جارہی ہے لیکن ابھی تک یہ نامکمل ہے۔
اسی وارڈنمبر 2کے رہائشی محمد لطیف عمر 63 سال کہتے ہیں کہ آزادی کے ستر سال گزرجانے کے بعد بھی ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جو سڑک جغرافیائی طور پر ہمارے اس گاؤں کو شہر کے ساتھ جوڑ سکتی ہے اسکی مصافت صرف 6 کلومیٹر کی ہے۔ اس سڑک کا آدھا حصہ تیار بھی ہوچکاہے۔لیکن جہاں سڑک کا کام رکا ہوا ہے وہاں محکمہ جنگلات یہ دعوی کر رہا ہے کہ رقبہ جنگلات کا ہے۔ وہ جگہ صرف 15 فٹ پر مشتمل ہے۔وہ مزید کہتے ہیں کہ ہم نے اس تعلق سے تحصیلدار حویلی کے پاس جب درخواست دی تو موقع دیکھنے کے بعد محکمہ مال کے ملازمیں و تحصیلدار حویلی نے کہا کہ یہ اراضی جنگلات محکمہ کے تحت نہیں آتی“ وہ کہتے ہیں کہ ”وارڈ نمبر 2,3 کی آبادی چار سو گھروں پر مشتمل ہے اور یہاں کی آبادی اتنی کثیر ہونے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ہمارا پورا نظام درہم برہم ہوچکاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ہمارا بنیادی حق ہے اور ووٹ ڈالنے کے لئے بھی ہمیں کئی کلومیٹر پیدل سفر کر کے پولینگ بوتھ تک جاناپڑتا ہے۔
سڑک نہ ہونے کی وجہ سے جہاں اس علاقے کی عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے وہیں اسکول تک پہنچنے کے لئے اساتزہ کو شہر سے اس گاؤں تک پیدل جانا پڑتا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ اساتزہ وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے اور بچوں کی تعلیم پر بھی اس سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاں کی عوام کو انتخابات آتے ہی سیاسی رہنما سبز باغ دکھانا شروع کر دیتے ہیں لیکن جوں ہی انتخابات کا سلسلہ ختم ہوتا ہے تو پھر اس علاقے کی جانب کوئی رجوع نہیں کرتا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم مزید پسماندگی کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔یہاں کی عوام نے ضلع انتظامیہ و لیفٹینینٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی کہ اس معمالے کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جائے اور یہاں کی عوام کو سڑک جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے تا کہ انہیں مزید مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے اور یہاں کی عوام بھی ترقی کی جانب اپنا قدم بڑھائے۔کیونکہ اگر سڑک بہتر ہوگی تو ترقی کے سارے دروازے خود بہ خودکھل جائنگے۔لیکن جب تک سڑک نہیں بنتی ہے یہاں ترقی کو راستہ نہیں ملے گا۔(چرخہ فیچرس)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پرائیویٹ اسکولوں پر کریک ڈاون

Next Post

وادی چناب حکومت کی نظروں سے اوجھل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
وادی چناب حکومت کی نظروں سے اوجھل

وادی چناب حکومت کی نظروں سے اوجھل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan