• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

شہر سری نگرمیں موسلا دار بارش،شدیدژالہ باری

شمالی اوروسطی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشیں ،جنوبی کشمیر خشک

Online Editor by Online Editor
2022-07-27
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شہر سری نگرمیں موسلا دار بارش،شدیدژالہ باری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،27جولائی:
بدھ کوصبح سے مطلع ابروآلود رہنے کے بعدبعددوپہر شمالی اوروسطی کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا۔بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ اضلاع کے کئی علاقوںمیں سہ پہرکے وقت کہیں کم اورکہیں موسلا دار برشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔جبکہ اس دوران گرج چمک کیساتھ بارشیں بھی ہوئیں ۔وسطی کشمیر کت دونوں اضلاع بڈگام اورگاندربل سے بھی سہ پہرکے وقت بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔
سری نگرشہر میں سہ پہر تقریباً5بجے گرج چمک کیساتھ موسلادار بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ،جو شام 6بجے تک جاری تھا ۔شہر کے کچھ علاقوں میں موسلا دار بارشوں اورشدیدژالہ باری کی وجہ سے لوگ گھروںمیں سہم کررہ گئے جبکہ اس موسمی صورتحال کی وجہ سے معمول کی عوامی نقل وحمل ،گاڑیوںکی آمدورفت اورکاروباری سرگرمیاں اثرانداز ہوئیں ۔شہر خاص کے لوگوںنے بتایاکہ تیز بارشوں کایہ عالم تھاکہ بارشوں کاپانی کھڑکیوں سے کمروںمیں داخل ہوگیا ۔
انہوںنے بتایاکہ سہ پہرساڑھے پانچ بجے یہاں خوفناک صورتحال رہی ۔اس دوران موسلادار بارشیں ہونے سے سیول لائنز سمیت شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں ،گلیاں اورچوراہے زیرآب آگئے ،جس وجہ سے لوگوںکوعبورومرورمیں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
محکمہ موسمیات نے پھرکہاکہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارشوں کاامکان ہے ۔محکمہ ھٰذا نے کہاکہ اس دوران مطلع ابروآلد رہے گا۔دریں اثناءشمالی ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ تلیل گریز میں اُسوقت سیلابی صورتحال پیداہوئی ،جب یہاں بادل پھٹنے کے بعد چکوالی نالہ میں سیلاب آ گیا، جس کی وجہ سے قریبی ندی میں طغیانی آئی ۔ذرائع نے بتایاکہ ذرائع نے بانڈی پورہ ضلع کے گریز کے تلیل علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک بادل پھٹنے سے چکوالی نالہ متاثر ہوا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے چکوالی نالہ میں سیلاب آ گیا، جس کی وجہ سے قریبی ندی بہہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بادل پھٹنے کی وجہ سے عبداللہ پل کو نقصان پہنچا۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) گریز مدثر احمد نے کہا کہ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ٹیمیں بھیجی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صورتحال ابھی تک معمول پر ہے جبکہ واقعے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ پی ڈی ڈی نے اطلاع دی کہ اچانک سیلاب نے چیک والی میں تیل کی ٹینک کو اکھاڑ پھینکا۔حکام نے بتایاکہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک جونیئر انجینئر کو سائٹ پر تعینات کیا گیا۔(جے کے این ایس )

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کپوارہ۔ سرینگر شاہراہ پر 2 کاروں کی ٹکر سے 5 افراد زخمی

Next Post

جے کے ای ای جی اے کا اجلاس منعقد ،ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل تشکیل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جے کے ای ای جی اے کا اجلاس منعقد ،ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو  کونسل تشکیل

جے کے ای ای جی اے کا اجلاس منعقد ،ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan