• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی میں ’’ معاشرہ ، ثقافت اور سماجی تبدیلی : کشمیر اور اس سے آگے‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب

Online Editor by Online Editor
2022-09-06
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا آئی یو ایس ٹی میں ’’ معاشرہ ، ثقافت اور سماجی تبدیلی : کشمیر اور اس سے آگے‘‘ کے موضوع پر سمینار سے خطاب
FacebookTwitterWhatsappEmail

اونتی پورہ ،06ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی یو ایس ٹی ) اور اِنڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام’’معاشرہ، ثقافت اور سماجی تبدیلی: کشمیر اور اس سے آگے‘ ‘کے موضوع پر سمینار سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو اور تقریب کے کنوینر پروفیسر ابھاچوہان کو ایک کھلے علمی مکالمے کی سہولیت فراہم کرنے پر مبارک باد پیش کی جس نے تیز رفتار ترقی اور عالمگیریت کے پس منظرمیں تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملک اور بیرون ملک کے ماہرین سماجیات اور ماہرین تعلیم کو اِکٹھا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ د و روزہ سمینار قابل عمل سفارشات پیش کرے گا جس میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے ذرائع کو تیز کرنے کی صلاحیت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسی تمام سفارشات کو جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا اور جموںوکشمیر کے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے زمینی سطح پر عملایا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان اَپنے تنوع میں ترقی کرتا ہے ۔ اخلاقی اور سماجی اَقدار ، قدیم روایت اور ثقافتی ورثہ ہمارے معاشرے کی اَصل دولت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دُنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ہماری سماجی و اِقتصادی ترقی ان اقدار سے تقویت حاصل کرتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان ڈائیاسپورا کو دُنیا کا سب سے بڑا اور سب سے خوشحال گروپ سمجھا جاتا ہے اور جموںوکشمیر سمیت ہندوستانی نژاد لوگ عالمی ترقی کے اہم محرک بن گئے ہیں۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موبائلٹی ، ترقی تک رَسائی ، زیادہ کنٹرول سماجی و اِقتصادی ترقی کی کلید ہے ۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ جموںوکشمیر کی ایک بڑی آبادی طویل عرصے سے اس سے محروم تھی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے بعد 2019ء نے معاشرے کے ہر طبقے کو آئین سے فراہم کردہ تمام فوائد تک رَسائی کے ساتھ بااِختیار بنایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کا سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبہ تبدیلی کامشاہدہ کر رہا ہے ۔ ہمارا مقصد اعلیٰ اقتصادی ترقی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اَپنی ثقافتی اقدار کو محفوظ اور فروغ دینا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر آرٹیکل 370 اور 35اے کی وجہ سے ترقی اور خوشحالی سے دور رکھنے کی جان بوجھ کر کوشش کی گئی ۔ فوائد تک رَسائی کی کمی نے ترقی میں جمود پیدا کیا۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں تمام ترقی پسند قوانین کو عملایا گیا اور جموںوکشمیر کو دیگر ترقی یافتہ ریاستوں کے برابر لانے کے لئے اِصلاحات متعارف کی گئیں۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر میں گذشتہ تین برسوں میں مختلف شعبوں میں رونما ہونے والی سماجی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی تیز رفتار ، شراکتی ، شفاف اور جواب دہ حکمرانی کانظام ، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ، عوامی خدمات تک آسان رَسائی ، عوام کو بااختیار بنانا ، خواتین اور معاشرے کے محروم طبقے کو سماجی عدم مساوات کے خاتمے کو یقین بنایا جارہا ہے
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں رونما ہونے والی بے مثال تبدیلی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ تین دہائیوں کے بعد اس ماہ ایک سنیما ہال کھل رہا ہے۔ ادبی میلوں، آرٹ کیمپوں کے انعقاد کا کلچر پورے جموںوکشمیر یوٹی میں عروج پر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مقامی دستکاری اور ہینڈ لوم شعبوں کو بحال کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر آئی یو ایس تی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں معاشرے اور دُنیاکے مسائل کا حل تلاش کرنے میں اکیڈمیا کی اہمیت کواُجاگر کیا۔ اُنہوں نے مستقبل کے اِنسانی سرمائے کی رہنمائی اور تیاری میں یونیورسٹی کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
صدر اِنڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی اور تقریب کی کنوینر پروفیسر ابھا چوہان نے کشمیر میں صدیوں سے رائج ہم آہنگی کلچر پر بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ سماجیات زندگی اور معاشرے کے ہرشعبے میں ضروری ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سمینار کا خیال سماجیات کی کلیدی اقدار کو معاشرے میں نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر پیرزادہ محمد اَمین نے کہا کہ سمینار کے دوران ملک اور بیرون ملک کی یونیورسٹیوں کے ماہرین اَپنے علم کا اشتراک کریں گے اور آف لائن اور آن لائن طریقوں سے لیکچر دیں گے۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلو فر خان،صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ کے علاوہ ملک اور بیرونِ ملک سے سابق وائس چانسلروں ، ماہرین اور سماجیات کے ماہرین ، آئی یو ایس ٹی کے فیکلٹی ممبران ، جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کسانوں کی شکایات کا ازالہ اَفسران کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے:اَتل ڈولو

Next Post

خواتین پر تشدد میں اضافہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

خواتین پر تشدد میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan