• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

نرسنگ کا پیشہ اعلیٰ احترام کا مستحق ہے

Online Editor by Online Editor
2022-10-01
in رائے, کالم
A A
نرسنگ کا پیشہ اعلیٰ احترام کا مستحق ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر : عُبید اَحمد آخون

"نرسنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں آج بھی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ جو لڑکا یا لڑکی باقاعدہ نرسنگ کی تعلیم حاصل کرتا ہے اسے نوکری ضرور مل جاتی ہے۔”
کچھ وقت قبل تک والدین لڑکیوں کو نرسنگ کے شعبے میی جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے لیکن یونیورسٹی سطح کی تعلیم کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ اب لڑکے بھی اس شعبے کو اپنا رہے ہیں۔ اب نرسنگ کے شعبے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس سے اس شعبے سے تعلق رکھنے والوں کا مستقبل بہتر ہو گا۔ تبدیلی کی رفتار تھوڑی سست ہے لیکن تبدیلی فطرت کا قانون ہے۔ مثبت تبدیلی اپنا اثر دکھا رہی ہے جو ایک اچھا شگون ہے۔
نرسوں کا کردار اس زمین پر انسان کا وجود، تہذیب کی ترقی اور سماجی زندگی کی تنظیم کے نتیجے میں علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال علم و فن کی شکل اختیار کر گئی اور آج کی دنیا میں کسی بھی مہذب معاشرے کا ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتالوں کے بغیر تصور نہیں کیا جا سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ علاج کی سہولتیں کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہوں، علاج کے شعبے میں کتنے ہی ماہر کیوں نہ ہوں، جب تک پورے نظام میں ایک تربیت یافتہ نرس کی سہولت نہ ہو، علاج کا نظام کامیاب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی آسانی سے چل سکتا ہے۔
دنیا کا پہلا نرسنگ سکول 1854 کے بعد برطانیہ کے سینٹ تھامس ہسپتال "فلورنس نائٹنگیل” نامی عورت کی نگرانی میں قائم ہوا۔ آج پوری دنیاں میی احترام کے کے طور پر فلورنس کے عنوان سے دنیا بھر میں متعدد ہسپتال چل رہے ہیں۔
نرسوں کو عام طور پر ہسپتالوں میں کام کرنا پڑتا ہے۔ نرس کی بنیادی ذمہ داری مریض کی جسمانی اور ذہنی طور پر دیکھ بھال کرنا ہے۔ یہ مریض ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا افراد اور ذہنی اور جسمانی معذوری کے شکار افراد ہو سکتے ہیں۔
عالمی کونسل کا چارٹر نرسوں کی پیشے کی تعریف اس طرح کرتا ہے: نرسیں بیماروں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ جسمانی، سماجی اور روحانی طور پر وہ صحت یابی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہیں، مریضوں کو بیماریوں سے بچاؤ پر زور دیتی ہیں اور صحت کو فروغ دینے کے لیے ہنر تعلیم اور دیگر مثالوں و وسائل کا استعمال کرتی ہیں۔
نرسیں اپنی پیشہ ورانہ خدمات فرد، خاندان اور شعبے صحت کے دیگر ڈپارٹمنٹس کو فراہم کرتی ہیں۔ انسانیت کی خدمت نرسوں کا بنیادی کام اور ان کے پیشے کی بنیاد ہے۔ نرسنگ خدمات کی ضرورت عالمگیر ہے۔ لہذا، پیشہ ورانہ نرسنگ خدمات قومیت، نسل، رنگ، سیاست یا سماجی حیثیت سے قطع نظر فراہم کی جاتی ہیں۔
ایک نرس انفرادی طور پر ہر مریض کی دیکھ بھال کا منصوبہ بناتی ہے۔ اس کی صحت کی مختلف حالتوں کا ریکارڈ مرتب کرکے اس کی حالت میں مثبت یا منفی تبدیلیوں کا اندازہ لگاتی ہے۔ ایک نرس مریض کی حالت پرکھ کر دیکھ بھال کے طریقوں کو تبدیل کرتی ہے اور علاج کے متبادل انتظامات کے لیے پیشگی تیاری کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نرس ہر مریض کے علاج کا مکمل ریکارڈ رکھ کر مریض/مریضوں کے طبی علاج سے پوری طرح آگاہ ہوتی ہے اور ادویات، خوراک اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نرس ہر مریض کی ذہنی اور جسمانی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے اور مریض کے رشتہ داروں کو مریض کی حالت سے آگاہ کرتی ہے
ہندوستان سمیت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں نرسوں کی شدید کمی ہے اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اس معزز پیشہ کو عام آدمی کی نظر میں وہ اہمیت اور حیثیت حاصل نہیں ہے جس کا یہ مستحق ہے. ایک اچھی نرس کی طرف سے مسلسل توجہ ایک سرجن کے بڑے آپریشن کی طرح اہم ہو سکتی ہے.
نرسنگ ایک قابل احترام پیشہ ہے، بیماروں اور مصیبت زدوں کے لیے سفید پوش نرس فرشتہ کی مانند ہے اور اس کی خوش اخلاقی ، نرم گوشہ، آنکھوں کی گرمجوشی، ہونٹوں کی نرم مسکراہٹ، مدد کرنے والے ہاتھ، اور پیشہ ورانہ مہارت سے مریض کی خدمت کرتی ، اسے بیماری سے لڑنے کی ترغیب دیتی ہے اور مریض کو یقین دلااتی ہے کہ بیماری کتنی ہی خطرناک کیوں نہ ہو، وہ ایک دن صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جاینگے اور زندگی ایک بار پھر اس کے لیے خوبصورت، دلچسپ اور خوشگوار ہو جائے گی۔
بیمار کو تسلی دینے اور اس کی ڈھارس بندھانے کے لیے اسلامی اور اخلاقی طریقہ کار بھی یہی یہ ہے کہ تیماردار ، مریض کے پاس مایوسی پھیلانے اور دل کو توڑنے والی باتیں کرنے کے بجائے ایسی احادیث بیان کرے جن میں بیماری کا ثواب اور اس پر ملنے والی نیکیوں کا ذکر کیا گیا ہو ، اس کا ایک فائدہ یہ ہو گا کہ اس کا ذہن آخرت اور اللہ کی رحمت کی طرف متوجہ ہو جائے گا اور دوسرا یہ کہ تکلیف پر صبر کرنے کا جذبہ بیدار ہوگا جس سے نفسیاتی طورپر بھی مرض میں افاقہ محسوس ہوگا ۔ بیمار کی عیادت ایک نفیس و صالح عمل، اعلیٰ درجے کی نیکی، فطری ضرورت اور عبادت ہے۔ حضور نبی کریمﷺ کی زندگی خدمت ِ خلق کا بہترین نمونہ تھی۔ آپؐ دوسروں کی بیماری و تکلیف دیکھ کر بے چین ہو جاتے۔ بیماروں کی عیادت فرماتے، شفقت فرماتے، ان کی خبر گیری کرتے۔ آپؐ نے بیماروں کی عیادت کو اعلیٰ درجے کی نیکی قرار دے کر اللہ کی طرف سے بیش بہا انعام و اکرام کی نوید سنائی ہے۔
خلاضہ : دیگر پیشوں کے مقابلے نرسنگ کے پیشے میں قومی سطح پر اور بیرون ملک روزگار کے مواقع بہت روشن ہیں اور اس طرح طالب علم اپنے خاندان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نرسنگ کا پیشہ اختیار کر کے اپنے خاندان کی مالی حالت کو مضبوط کر سکتا ہے۔
صحت کی دیکھ بھال تباہی کا شکار ہے’،جب پوری دنیاں کی طرح ہمارا ‘ملک بھی covid 19 میی صحت کے بدترین بحران اور وبائی امراض سے گزر رہا تھا اور ہمارے ‘اوسط سے کم’ درجہ صحت کے شعبے کو بے نقاب کر کے رکھ دیا تب سے حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہےکہ شعبہ صحت کو کس طرح مزید فعال بنایا جاے جس وجہ سے آنے والے وقت میی اس شعبے میی روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہونگے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جعلی فہرستیں اور رشوت

Next Post

ملٹی پلیکس آج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
ملٹی پلیکس آج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے

ملٹی پلیکس آج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan