• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جنگجوؤں کو جان بوجھ کر پناہ فراہم کرنے والوں کی جائیدایں ہی منسلک کی جائیں گی: پولیس کی وضاحت

Online Editor by Online Editor
2022-03-26
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،26 مارچ :

جموں و کشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ جنگجوؤں کو جان بوجھ کر پناہ فراہم کرنے والوں کی جائیدایں ہی منسلک کی جائیں گی۔
ایک پولیس ترجمان نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے ملی ٹنسی مقاصد کے لئےاستعمال کی جانے والی جائیداد وں کو ضبط کرنے کے متعلق سری نگر پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا: ’یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سری نگر پولیس جنگجوؤں کو جان بوجھ کر پناہ دینے اور دباؤ میں آکر پناہ فراہم کرنے کے فرق سے بخوبی واقف ہے‘۔
بیان میں کہا گیا: ’صرف ان ہی جائیدادوں کو ضبط کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں بلا کسی شک و شبہ کے یہ ثابت ہوجائے کہ گھر کے مالک یا کسی رکن نے جنگجوؤں کو اپنی مرضی سے پناہ دی تھی اور اُس نے ایسا کسی دباؤ میں آکر نہیں کیا تھا‘۔
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جائیدادوں کو منسلک کرنے کی کارروائیاں مکمل تحقیقات کے بعد ہی انجام دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا: ’بعض لوگ جہالت کی وجہ سے اس کو زبردستی نفاذ کے بطور پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ 1967 کے دفعات 2(g) اور25 دہائیوں سے نافذ العمل ہیں یہ کوئی حال ہی میں لاگو کئے جانے والے ایکٹس نہیں ہیں جیسا کہ کچھ افوا باز دعویٰ کر رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’قانون کے ان دفعات کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس لئے لیا گیا کیونکہ ملی ٹنسی کے کچھ حامی لوگ جنگجوؤں کو جان بوجھ کر پناہ دیتے ہیں جو سری نگر میں سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں پر حملے کرتے ہیں‘۔(یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

 وادی میں کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراؤٹ درج

Next Post

اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan