• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

سہولیات کے بغیرتعلیم حاصل کرنے کومجبور سرحدی علاقوں کے بچے

Online Editor by Online Editor
2022-07-08
in کالم, مضامین
A A
سہولیات کے بغیرتعلیم حاصل کرنے کومجبور سرحدی علاقوں کے بچے
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:سرفراز احمد ٹھکر

کسی بھی ملک و قوم کی ترقی تب تک ممکن نہیں ہوسکتی جب تک وہاں کا تعلیمی نظام بہتر نہ ہو۔ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جو کسی بھی قوم کی تقدیر کو بدل دیتا ہے۔ اس کے فروغ کے لئے بھلے ہی ملک بھر میں بہت سے اقدام کئے گئے ہیں اور آج بھی کئے جا رہے ہیں۔ لیکن بہت ساری ایسی ریاستیں اور ایسے علاقے بھی ہیں۔جو ابھی تک مرکزی سرکار کی ان اسکیموں سے مستفید نہ ہو سکی۔ ڈیجیٹل انڈیا، کلہم خواندگی مہم، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ وغیرہ اگرچہ بیسوں اسکیمیں ہندوستان میں سرگرم ہیں۔ لیکن ابھی بھی پورے ملک اور خاص کر جموں و کشمیر کے بہت سارے ایسے علاقے ہیں جو ترقی کے اس دور میں بھی تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے پوری طرح مستفید نہیں ہو پا رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ایک گاؤں ‘جھلاس کا حال دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ یہ گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر سے محض سات کلومیٹر کی دوری پر ہونے کے باوجود جہاں باقی بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہیں تعلیمی میدان میں بھی کس طرح یہاں کے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاؤں میں اگرچہ چار پرائمری اسکول، ایک مڈل اسکول، ایک ہائی اسکول اور ایک ہائر سکینڈری اسکول ہے، مگر کہیں پر عمارتیں خستہ حال ہیں، کہیں اساتذہ کی کمی، تو کہیں دیگر تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔ گرلز مڈل اسکول جھلاس کا جب ٹیم چرخہ نے معائنہ کیا تو اسکول کی عمارت کے ساتھ ساتھ ا سکول میں موجود بیت الخلا انتہائی ناقص اور ناقابل استعمال حالت میں پائے گئے۔ جب وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک طرف ہماری سرکار بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے لگاتی ہے وہیں بیٹیوں کے لئے اسکول میں بیت الخلا تک نہیں ہے۔
اس سلسلے میں جب گاؤں کے سرپنچ پرسا رام شرما سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ’یہ بات ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے جو فنڈز آتے ہیں ان کا صحیح استعمال کیوں نہیں ہو پاتاہے؟ سرپنچ موصوف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انہوں نے پنچایت فنڈ سے ایک لاکھ روپیہ اس بیت الخلاء کی مرمت کے لیے دیا تھا۔ لیکن ابھی تک بھی اس کی حالت خستہ ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہاں کے باقی اسکولوں میں جہاں بیت الخلاء موجود بھی ہیں وہاں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔دین محمد عمر 52سال ودیگر مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف اسکولی طلبہ متاثر ہو رہی ہیں بلکہ گاؤں کے باقی لوگ بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، جھلاس کے حوالے سے جب بات کی گئی تو مقامی لوگوں کا کہنا تھا یہاں بھی عملہ کی شدید قلت ہے۔اس حوالے سے جب وہاں کے مقامی نمائندوں سے بات کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا ضلع انتظامیہ سے درخواست کی کہ یہاں عملہ کی کمی دور کی جائے مگر ابھی تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ا سکول میں ابھی تک اردو لیکچرار کی آسامی خالی ہے۔اسکولی طلبہ اس بات کو لے کر نالاں ہیں کہ بھلے ہی مرکزی سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کر دیا ہے لیکن اردو ابھی بھی یہاں کی سرکاری زبان ہے ہم اردو پڑھنا چاہتے ہیں لیکن اردو کا کوئی استاد نہ ہونے کی وجہ سے ہم اسے پڑھنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ہم محکمہ تعلیم سے یہی گزارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد یہاں اردولیکچرار کی آسامی کو پورا کیا جائے۔اس معاملے میں جب سرپنچ موصوف سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ’واقعہ یہاں کے ہائر سکینڈری اسکول میں اردو لیکچرار کی اسامی بہت وقت سے خالی پڑی ہے، یہاں کے طلباء کی اچھی خاصی تعداد اردو پڑھنا چاہتی ہے مگر استاد نہ ہونے کی وجہ سے وہ اردو نہیں پڑھ سکتی ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’اردو لیکچر کی تقرری کو لیکر ہم بہت بار چیف ایجوکیشن آفیسر کے پاس گئے،لیکن ابھی تک وہاں کسی اردو لیکچرار کو تعینات نہیں کیا گیا‘۔
عوامی نمائندے اور سماجی کارکن منشی رام جی نے گاوں کے تعلیمی حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک تو ہم لوگ سرحد کے بالکل پاس رہتے ہیں، ہر وقت کسی نہ کسی طرح کا خوف و دہشت کا ماحول پہلے ہی ہمارے بچوں کی تعلیم کو بہت متاثر کر رہا ہے، اس پر ستم یہ کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی و یوٹی انتظامیہ بھی اگر ہمارے حال سے بے خبر رہے اور ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر نہ بنائیں تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارے علاقے کا نہ صرف تعلیمی معیار گر جائے گا اور شرح خواندگی میں کمی آئے گی بلکہ آنے والے وقت میں ہماری ہر طرح کی ترقی کے راستے مسدود ہو کے رہ جائیں گے۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر نریندر موہن سوری سے فون پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہائیر سکینڈری اسکول جھلاس میں ابھی اردو لیکچرار کی آسامی کو منظوری نہیں ملی ہے۔ جوں ہی وہاں منظوری ملے گی تو ہم وہاں پر اردو لیکچرار کو تعینات کر دینگے”۔
بہرحال اساتذہ کی خالی آسامیوں پر محکمہ کب تک نئی تعیناتیاں کرے گا، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن یہ بات توطے ہے کہ سرحدی علاقوں کے بچوں خصوصاً لڑکیوں کے لیے تعلیم کا راستہ دیگر کے مقابلے بہت مشکل ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اعلیٰ تعلیم کے اپنے سنہرے خوابوں کو صرف اس لیے چکنا چور کرنا پڑتا ہے کیونکہ محکمہ تعلیم غیر جانبدارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ جسے ان کے خوابوں کے ٹوٹنے سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ لیکن ان کے خوابوں کو آسان بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ بچے بھی دیگر علاقوں کے بچوں کی طرح ملک کاسنہری مستقبل ہیں۔(چرخہ فیچرس)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

رام نگر اُدھم پور میں باراتیوں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں جاگری 3 ہلاک 45 زخمی، ریسکو آپریشن جاری

Next Post

مناسک حج کے لئے تگ و دو شروع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

مناسک حج کے لئے تگ و دو شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan