• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

میں بھی لیڈر

Online Editor by Online Editor
2023-02-14
in کالم
A A
میں بھی لیڈر
FacebookTwitterWhatsappEmail
فاضل شفیع فاضل
تحریر:فاضل شفیع فاضل

میں بھی لیڈر ” ۔۔ کشمیر میں بڑھتے خودساختہ سیاسی اور سماجی لیڈروں کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ۔۔۔
کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار لیڈرشپ پر ہوتا ہے جس کے بغیر ترقی کی امید ایک خواب ہی ہو سکتی ہے۔ لیڈرشپ سے مراد” رہنمائی کرنے کی اہلیت” ہے۔ یاد رکھیں کہ ماں کے پیٹ سے لیڈر بن کر کوئی نہیں آتا، سب اپنے ہاتھوں سے اپنی قائدانہ صلاحیت کو تعمیر کرتے ہیں۔ جب ہم کامیاب، اعلیٰ مرتبے کے قائدین کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم ابراہیم لنکن یا مہاتما گاندھی جیسے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں، جنہوں نے مشکل ادوار میں اپنی قوم کی رہنمائی کی۔ لیڈروں میں یہ اہلیت ہوتی ہے کہ وہ ایک ہدف کا تعین کریں، اس ہدف کو حاصل کرنے میں دوسروں کو اپنی اعانت کرنے پر آمادہ کریں اور پھر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اسے فتح سے ہمکنار کرا دیں۔ لیڈر ایک کرشماتی فرد ہوتا ہے جو عمدہ فیصلے کرنے اور دوسروں کو ایک مشترکہ مقصد حاصل کرنے کے لئے متحرک کرنے پر قادر ہوتا ہے، پھر پور انداز میں دوسروں کو اپنی بات سمجھانے اور انہیں متحرک کرنے کا نام قیادت ہے۔
یہ تھی ایک اصل لیڈر کی تعریف چاہے وہ کوئی سماجی لیڈر ہو یا سیاسی لیڈر۔ ہم نے بھی پچھلے پچاس ساٹھ سالوں میں بہت سے لیڈر دیکھے ہیں، حالانکہ میں ان کی طرف نہیں جانا چاہتا کیونکہ میرے اس مضمون کا مقصد الگ ہے۔ لیڈر قوم کا ایک معمار ہوتا ہے جس پر عوام آنکھ بند کرکے بھروسہ کرتی ہے اور اس کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایک لیڈر عوام کی دبی ہوئی آواز کو بلند کرتا ہےتاکہ اس کی آواز کو سنا جا سکے۔ جمہوریت میں ایک سیاسی لیڈر کا رول بہت ہی اہم رہتا ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں، ان کے دکھ درد اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں سب سے بڑا کردار ایک صحیح لیڈر ہیں نباہ سکتا ہے، گویا اس اعتبار سے سیاست کو عبادت کہنا غلط نہ ہوگا۔
وادی جموں کشمیر کی بات کریں تو یہ بھی عظیم لیڈروں نے جنم لیا ہے، جن کا نام تاریخ میں سنہری الفاظ کے ساتھ قلم بند کیا گیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی سیاست میں بھی بدلاو آتارہا۔ اس سیاست کو ایک کھیل بنا دیا گیا اور اس کھیل میں ایسے ایسے کھلاڑی آنے لگے جن کا دور دور تک سیاست سے کوئی رشتہ نہ تھا۔ ہم سب اس بات سے بلکل با خبر ہیں کہ سیاست ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں کسی تعلیمی قابلیت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی ڈگری کی، جس کی بہت ساری مثالیں ہماری آنکھوں کے سامنے موجود ہیں۔ جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کی ایک لمبی فہرست ہے اور سب کا نام یاد رکھنا بھی ایک عام انسان کے لیے بڑا مشکل کام ہے۔ ہر ایک سیاسی پارٹی کا اپنا ایک بانی ہے، اس کے نیچے لیڈر ہیں اور ان لیڈروں کے نیچے لاتعداد لیڈر دیکھنے ملتے ہیں۔ ایک لیڈر بننے کے لئے آج کل یہ لوگ” پہلے کسی معمولی کام کا ویڈیو بناتے ہیں، پھر خود کو سماجی کارکن لکھتے ہیں اور غیر ضروری سماجی مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالتے ہیں، جن کا ساتھ دینے کے لئے ہمارے خود ساختہ سوشل میڈیا صحافی ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ آپ یوں سمجھ لیجئے یہ خود ساختہ سماجی کارکنوں اور خود ساختہ صحافیوں کی ایک ملی بھگت ہے۔ لیڈر کو نام چاہیے اور خود ساختہ صحافی کو خبر۔۔۔۔ پھر کیا! سیاسی پارٹی میں شمولیت۔۔۔ اور چند روز کے بعد کہا جاتا ہے کہ بندہ کسی تعارف کا محتاج نہیں” ۔ ایسے ہی ہمارے سیاسی لیڈر آج کل وجود میں آتے ہیں۔۔
دراصل یہ وہ لوگ ہیں جن کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ یہ لوگ اپنے مفاد, ٹھاٹ باٹ اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے اس میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جموں کشمیر کے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ ان کی نظر محض کرسی کی طرف رہتی ہے اور یہ لوگ کبھی بھی اپنا رنگ بدل دیتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ آپ کو سوشل میڈیا پر ملیں گے۔ آئے دن ان خود ساختہ سیاسی لیڈروں کے ایسے ایسے ویڈیو سوشل میڈیا پر رونما ہوتے ہیں جو کہ ایک عام انسان کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہمارے سماج کے بہت سارے تعلیم یافتہ نوجوان ان کے پیروکار بنے بیٹھے ہیں۔ حالانکہ کچھ پیروکار ایسے بھی ہیں جو محض پیسوں کے لیے یا ذاتی مفاد کے لئے ان کے پیچھے پیچھے ہمیشہ رہتے ہیں۔ خیر ان سے ہمیں کوئی گلا نہیں، اگر شکایت ہے تو وہ ان تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ہے جو ان خود ساختہ سیاسی یا سماجی لیڈروں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو ایک حقیقی سماجی لیڈر کا فرض بنتا ہے کہ ایسے کرداروں کو اپنی سیاسی یا سماجی پارٹی کا حصہ نہ بننے دیں تاکہ لوگوں کا بچا ہوا بھروسہ اس سیاست پر قائم رہے۔ سیاست کوئی بُری چیز نہیں ہے لیکن ایسے خودساختہ سیاسی یا سماجی لیڈروں کی نظر میں اس عظیم پیشے کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہی ہے۔ ان کی تعداد میں بڑھتا اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بھی کتنی عجیب بات ہے کہ میری قوم کے تعلیم یافتہ اور ذی شعور نوجوان ان خود ساختہ سیاسی لیڈروں کے پیروکار بن کے بیٹھے ہیں۔ بہت بار یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کس طرح ایسے خود ساختہ سیاسی اور سماجی لیڈروں نے اپنی ذمہ داریوں سے ہٹ کر لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، کسی کو نوکری کے نام پر یا کسی اور کام کے نام پر جھانسا دیتے آرہے ہیں۔
ایسے کرداروں کی پہچان کرنی اب موجودہ وقت ضرورت بن چکی ہے۔ ہر ایک سچے اور ہمدرد قوم کے لیڈر کا فرض بنتا ہے کہ ایسے لوگوں سے اس قوم کو بچائے۔ ایک لیڈر بننے کے لیے کچھ شرائط کا وجود عمل میں لایا جائے اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے خود ساختہ سیاسی یا سماجی لیڈر کی پیروی نہ کریں اور ساتھ ہی میں ایک عام انسان کو ان سے بچنے کی تلقین کریں ورنہ وہ وقت بھی دور نہیں ہے جب جموں کشمیر کی ہر گلی سے ایک ایک لیڈر نکلے گا۔۔۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انسداد تجاوزات : حکومت زیرو ٹالرنس پر قائم

Next Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیسرے روز گاڑیوں کی آمدرفت معطل،شاہراہ پر بحالی کا کام جاری

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan