• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

ماہ رمضان کی آمداور نبوی پروٹو کول

Online Editor by Online Editor
2022-04-01
in جمعہ ایڈیشن
A A
ماہ رمضان کی آمداور نبوی پروٹو کول
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:ڈاکٹر جی ایم بٹ
کل پرسوں رمضان المبارک کے مہینے کا آغاز ہونے والا ہے ۔ یہ مہینہ رحمتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے کے 29 یا 30 دنوں کے روزے مسلمانوں پر فرض ہیں ۔ شعائر اسلام میں یہ مہینہ انتہائی ممتاز مہینہ ہے ۔ اللہ کے فرشتے اس مہینے میں نازل ہوتے ہیں ۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ شعبان بلکہ رجب کے مہینے سے ہی رمضان کے استقبال کی تیاریاں کرتے تھے ۔ رجب کے مہینے سے سلامتی اور برکتوں کے نزول کی دعائیں مانگنے تھے ۔ اس طرح سے آپ ؐ دو مہینے پہلے اپنے ساتھیوں کو ماہ رمضان کی اہمیت سے واقف کرانے کی کوشش کرتے تھے ۔ یہ مہینہ صرف روزہ داری کا مہینہ نہیں ۔ بلکہ اپنے اندر ایمان تازہ کرنے اور پورے اسلامی معاشرے کو اللہ کے رنگ میں رنگنے کا مہینہ ہے ۔ روزہ داری صبح سے شام تک بغیر کھائے پئے رہنے کا نام نہیں ۔ یقینی طور یہ روزوں کی پہلی ضرورت ہے ۔ صبح کی روشنی ظاہر ہونے سے پہلے کھانا پینا بند کرنا اور شام کو آفتاب غروب ہونے کے بعد افطار کرنا یہ روزوں کی ظاہری صورت ہے ۔ اس کے علاوہ روزوں کا ایک روحانی معیار بھی ہے ۔ اللہ کے لئے صبح سے شام تک کھانا پینا ترک کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔ آدمی گیارہ مہینے کھاتا رہے ۔ پیٹ بھر کر کھائے ۔ جتنا چاہئے اتنا کھائے ۔ پھر ایک مہینہ اسے کھانا پینا ترک کرنے کو کہا جائے تو اس میں کوئی قباحت یا مشکل نہیں ۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ اس کے پس پردہ جو راز ہے اس کو پانا کاردارد والا معاملہ ہے ۔ حضور ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے میں ہمارے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کرتا ہے ۔ اس مہینے کے پہلے عشرے میں رحمت ، دوسرے عشرے میں گناہوں سے بخشش اور تیسرے عشرے میں جہنم کی آگ سے نجات نصیب ہوتی ہے ۔ اس حدیث کی سچائی میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ۔ اس کے پس منظر میں یہ کہنا غلط نہیں کہ ہم آج تک ان عنایات سے عاری ہیں ۔ کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ اسے ماہ رمضان میں اللہ کی کوئی رحمت نصیب ہوئی ۔ رحمتیں ضرور نازل ہورہی ہیں ۔ لیکن ہم ان رحمتوں سے دور ہیں ۔ ہم نے خود کو کبھی کسی رحمت کا حقدار نہیں بنایا ۔ یہ ان لوگوں کی بات نہیں جو روزہ خور ہیں ۔ یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو روزہ دار ہوکر بھی اللہ کی عنایتوں کے مستحق نہیں بن پاتے ہیں ۔ وہ لوگ جو صبح سے شام تک کوئی دانہ اپنے منہ میں نہیں ڈالتے ۔ جو اس بات سے باخبر ہیں کہ روزے اللہ کی طرف سے فرض کی گئی ہیں ۔ پھر اس حکم پر عمل بھی کرتے ہیں ۔ اس کے باوجود اپنا ظاہر بدل پاتے ہیں نہ باطن کی اصلاح ان کے نصیب میں ہے ۔ ایسے روزوں سے ان کی کوئی اصلاح نہیں ہوپاتی ہے ۔ یہ مہینہ صرف روزوں کا مہینہ نہیں بلکہ نمازوں کا مہینہ بن جاتا ہے ۔ صدقات اور خیرات کا مہینہ ہے ۔ مواخات اور زکوات کا مہینہ ہے ۔ ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کا مہینہ ہے ۔ اب یہ عمرے اور طواف کعبہ کا مہینہ بھی بن گیا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان مکہ اور مدینہ جاکر وہاں عبادات میں مشغول ہوجاتے ہیں ۔ یہ سب کچھ تو ہوتا ہے لیکن اندر اور باہر کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی ۔ گناہوں کی جو بھر مار پہلے تھی آج بھی ہے ۔ یورپ کو ہم گالیاں دیتے رہتے ہیں ۔ اسرائیل اور ہندوستان کو کوستے رہتے ہیں ۔ چین اور روس کو کافر کہہ کر پکارتے ہیں ۔ یہ سب کچھ ہے ۔ لیکن جو تباہی ہمارے اسلامی معاشروں اور ملکوں میں ہے ان کافر ممالک میں نہیں ۔ جاپان جتنا دیانت دار کو ئی اسلامی ملک نہیں ۔ یورپی معاشرے جیسا مخلص کوئی اسلامی معاشرہ نہیں ۔ کوریا جیسا طاقتور کوئی اسلامی سلطنت نہیں ۔ وہ خوف جو قیصر و کسریٰ پر طاری تھا آج مسلمان ملکوں پر حاوی ہے ۔ ہر مسلمان ملک خوف سے لرز رہاہے ۔ عام مسلمانوں کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنا ایمان بچانے کے لئے ایک پیسے کا نقصان برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔ ما رمضان میں محنت و مشقت تو کرتے ہیں ۔ دین کے لئے بڑے فکر مند نظر آتے ہیں ۔ لیکن روزوں سے جو تبدیلی ان کے اندر آنی چاہئے اس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ۔
ماہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جو پورے اسلام کو از سر نو بحال کرنے کا موجب بن جاتا ہے ۔ اس مہینے کے دوران مسلمان گھروں کے اندر واقعی ایک نئی چہل پہل نظر آتی ہے ۔ سحری کا اہتمام ہوتا ہے ۔ افطاری کے وقت دستر خوان بچھائے جاتے ہیں ۔ سحری کے وقت ڈھول بجائے جاتے ہیں۔ افطار ی کے لئے اذانیں گونجنے لگتی ہیں ۔ یہ سب کچھ بجا ۔ بس ایک چیز کی کمی ہے کہ روزوں کا وہ اثر نظر نہیں آتا جو اس کا اصل مدعا و مقصد ہے ۔ علماء دین کا اتفاق ہے کہ قرآن کا نزول ماہ رمضان میں ہوا ہے ۔ ہدایت کی اس کتاب کا نزول جب عرب معاشرے کے اندر ہوا تو وہاں کی پوری زندگی یکسر بدل گئی ۔ کل کے رسم ورواج تبدیل ہوکر رہ گئے ۔ پوری سوسائٹی ایک نئے طرز پر تعمیر ہوئی ۔ ایک نیا معاشرہ تعمیر ہوا ۔ ایک نئی سلطنت وجود میں آگئی ۔ آج اسلام کے نام لیوا لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں ۔ آج اسلامی ممالک کی ایک بڑی تعداد نقشے پر نظر آتی ہے ۔ ان کی ایک متحدہ آرگنائزیشن بھی ہے ۔ اس کے باوجود ان کہیں ان کی عزت کی جاتی ہے نہ ان کی تعریفیں ہورہی ہیں ۔ بلکہ انہیں ہر جگہ کوسا جاتا ہے ۔ کیا اب بھی وقت نہیں آیا ہے کہ ہم ماہ رمضان کا استقبال اس کے اصل روح اور مقصد سے کریں ۔ تاکہ اس کی برکات سے فیض یاب ہوجائیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوان ترقی اور امن کے اہم کارندے : تاریگامی

Next Post

رمضان المبارک۔۔ اسلام میں سب سے مقدس مہینہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
رمضان المبارک۔۔ اسلام میں سب سے مقدس مہینہ

رمضان المبارک۔۔ اسلام میں سب سے مقدس مہینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan