• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مارچ ۲۶, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو

Online Editor by Online Editor
2023-03-03
in جمعہ ایڈیشن
A A
ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:ڈاکٹر جی ایم بٹ
ماہ شعبان کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس سے پہلے رجب کا مہینہ اختتام پذیر ہوا ۔ رجب کے مہینے میں مسلسل برکت کی دعا کی جاتی ہے ۔ ایسی ہر دعا میں شعبان کا بھی ذکر کیا جاتا ہے ۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رجب اور شعبان کے مہینے اپنی خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔ یوں تو سال کا ہر مہینہ بڑا ہی اہم ہوتا ہے ۔ بلکہ ایک ایک دن اور ایک ایک لمحہ اپنی افادیت رکھتا ہے ۔ بدقسمتی سے لوگ وقت کی اہمیت سے غافل ہیں ۔ ہر کوئی گزرے وقت کے دوبارہ نہ آنے کی دہائی دیتا ہے ۔ گزرا وقت کبھی دوبارہ نہیں آتا ۔ اس کے باوجود ہم وقت ضایع کرتے ہیں ۔ کشمیریوں کے ساتھ یہ المیہ جڑا ہے کہ ان کے پاس وقت کی کوئی قدرو قیمت نہیں ۔ بیشتر وقت اور زندگی کا بڑا حصہ ضایع کرتے ہیں ۔ فضول کاموں میں وقت صرف کرتے ہیں ۔ ہمیں اللہ نے بہت زیادہ نعمتوں سے نوازا تھا ۔ رزق وافر مقدار میں ملتا رہا ۔ زندگی کی بہت سی سہولیات بغیر کسی خاص محنت کے ہاتھ آئیں ۔ اس وجہ سے ہمیں نعمتوں کی قدر کرنا آئی نہ وقت کی اہمیت سمجھ پائے ۔ پھر جب ان نعمتوں کا حساب شروع ہوا تو چیخ و پکار کرنے لگے ۔ ویسے بھی جو چیز بغیر محنت اور سختی اٹھائے ہاتھ آئے اس کی اصل قدر وقیمت معلوم نہیں ہوتی ۔اسلام نے ہمیں وقت کی قدر کرنے کی تعلیم دی تھی ۔ نماز جیسی عبادت کے لئے وقت مقرر کیا ہوا ہے تاکہ وقت کی اہمیت سے باخبر رہاجائے ۔ نماز کو فرض کتاب وقت کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ ہماری غفلت کا یہ حال ہے کہ ہم وقت کی قدر ومنزلت سے ناواقف ہیں ۔ اس دوران ہم رجب کی اور نہ شعبان مہینے کی کوئی قدر کرتے ہیں ۔ شعبان کا مہینہ آنے والا رمضان کے مہینے اک پرتو ہے ۔ کچھ لوگ اسے رمضان کے مہینے کا دروازہ مانتے ہیں ۔ رمضان کے مقدس مہینے میں داخل ہونے کے لئے یہی راہ گزر ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے اس مہینے کی اہمیت سے باخبر کیا ہے ۔ آپ ؐ اس مہینے سے ہی رمضان کی تیاری میں لگ جاتے تھے ۔ آپ ؐ کا ارشاد ہے کہ اس مہینے کے دوران بندوں کے اعمال اللہ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال روزے کی حالت میں پیش ہوں ۔
نبی ﷺ کے حوالے سے یہ بات طے ہے کہ آپ نہ صرف تمام انسانوں میں ممتاز ہیں بلکہ تمام پیغمبروں کے بھی سردار ہیں ۔ ان کے اور ان کے صحابہ کے لئے قرآن میں نجات اور مغفرت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود وہ وقت کا بڑا لحاظ کرتے تھے ۔ وقت کو فضول کاموں میں ضایع نہیں کرتے تھے ۔ بلکہ اس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے تھے ۔ وقت کا استعمال اتنا نہیں ہے کہ آپ چوبیس گھنٹے مسجد میں رہیں یا سارا دن رات تسبیح و مناجات میں گزاریں ۔ بلکہ روزی کمانے اور اور اپنے اہل وعیال کے لئے نان و نفقہ کے انتظام کو بھی عبادت قرار دیا گیا ہے ۔ بلکہ اللہ نے اس عمل کو اللہ کا فضل تلاش کرنے کا نام دیا ہے ۔ جو کوئی چاہتا ہے کہ اسے اللہ کا فضل وکرم مل جائے تو اس کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ حلال روزی وک تلاش کیا جائے ۔ یہاں عام لوگوں کو یہ سمجھایا گیا ہے کہ بس اللہ اللہ کرنا اور دوسرے ایسے ہی الفاظ کو دہرانا عبادت ہے ۔ یہ سراسر دھوکہ دہی ہے ۔ ہر کام کے لئے وقت مقرر کیا گیا ۔ علم کی تلاش اور اس کے پھیلائو کو عبادت بتادیا گیا ہے ۔ اسی طرح دنیا کے اسفار کو اللہ کی پچان مانا گیا ہے ۔ اس کے باوجود اسلام کی من مانی تشریح کی جاتی ہے ۔ اسلام کی بنیادی تعلیمات کو پوری طرح سے نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ ان کی جگہ ایسی باتیں پھیلائی جاتی ہیں جن کی اللہ یا اللہ کے رسول سے کوئی سند نہیں ہے ۔ اللہ کے نبی کے دور میں جس اسلام کی تعلیم دی گئی اور جس کی تشہیر کی گئی آج اس کی جگہ بالکل نیا اسلام ہے ۔ نئے اسلام کے لئے نئے پیغمبر بنادئے گئے ہیں ۔ قادیانیوں کو نئے اسلام کے حوالے سے غیر مسلم قرار دیا جاتا ہے ۔ انہوں علی الاعلان کہہ دیا کہ ہم دنیا کے تقاضوں والا دین پیش کرتے ہیں ۔ وہ غیر مسلم ہی نہیں بلکہ اسلام کے دشمن قرار پائے ۔ اب صورتحال دیکھئے کہ ہماری دنیا میں اس سے بھی خطرناک کھیلا گیا ۔ ایسا اسلام پیش کیا گیا جس کی قرآن سے سند ملتی ہے نہ نبی کی تعلیمات سے اس کا کوئی لینا دینا ہے ۔ ایسا اسلام سکھایا گیا جس کا دنیا کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس کا زندگی کے روزمرہ کے کاموں سے کوئی واسطہ نہیں ۔ اس کا نبی کی تعلیمات سے کوئی سروکار نہیں ۔ بزرگوں کے ملفوظات کو دین کا نام دیا گیا ہے ۔ اصل اسلام سے تعلق کو ختم کیا گیا ہے ۔ قرآن پس پشت ڈالنے کا کھلا اعلان کیا جاتا ہے ۔ نبی کی تعلیمات کو ہماری پہنچ سے باہر قرار دیا جاتا ہے ۔ یہ ہے ہمارا حال ۔ ایسی حالت میں دنیا اور اسلام کا آپسی تعلق ختم ہوچکا ہے ۔ ہم نے وہ اسلام ایجاد کیا جو آج کے تقاضے پورا نہیں کرسکتا ہے ۔ ایسے اسلام نے ساری دنیا کو ہم سے غافل کردیا ۔ بلکہ ہمارا دشمن بنادیا ۔ یہ ایک قدرتی ردعمل ہے ۔ اللہ بھی ہم سے ناراض ہے اور دنیا کے لوگ بھی ہمارے دشمن ہیں ۔ اس دوران ہمیں موقع مل رہا ہے کہ ہم اصل اسلام کی طرف آئیں ۔ شعبان کے مہینے میں تیاری کرنا ہوگی کہ ہم نبی کے لائے گئے اسلام کے ساتھ خود کو جوڑیں ۔ نئے اسلام سے ناطہ توڑ کر اصل اسلام کے ساتھ تعلق قائم کرنا ہوگا ۔ وقت کی اہمیت اور وقت کے تقاضوں کا اندازہ کرکے اس کے مطابق خود کو ڈالنا ہوگا ۔ یہی ماہ شعبان کا تقاضہ ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری ثقافت نے ٹیگور ہال میں تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کیا

Next Post

اسلامی اور سائنسی علوم، اہمیت و ضرورت‬

Online Editor

Online Editor

Related Posts

ماہِ رمضان کی عظمت

آئیے رمضان کا استقبال کریں

2023-03-17

شب برات : مناجات اور عنایات کا نزول

2023-03-10
بدگمانی کو خوش گمانی سے بدل لیں

بدگمانی کو خوش گمانی سے بدل لیں

2023-03-03
ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو

اسلامی اور سائنسی علوم، اہمیت و ضرورت‬

2023-03-03
ماہِ شعبان، کی اہمیت

ماہِ شعبان، کی اہمیت

2023-02-24
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ‬

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ‬

2023-02-24
معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:(پانچ سو تئیس مختصر احادیث برائے حفظ)

معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:(پانچ سو تئیس مختصر احادیث برائے حفظ)

2023-02-24
سعودی عرب میں دس لاکھ عازمین حج کی آمد کیلئے انتظامات مکمل

عمرہ کیجئے مگر۔۔۔

2023-02-24
Next Post
ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو

اسلامی اور سائنسی علوم، اہمیت و ضرورت‬

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu