• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مارچ ۲۶, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سیکرٹری ثقافت نے ٹیگور ہال میں تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کیا

Online Editor by Online Editor
2023-03-02
in شوبز
A A
سیکرٹری ثقافت نے ٹیگور ہال میں تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/02؍مارچ:
سیکرٹری ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ ثقافتی ورثہ کسی بھی معاشرے کی روح ہوتی ہے اور ضرورت اِس بات کی ہے کہ اسے صحیح تناظر میں پیش کیا جائے۔
اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہا رآج یہاں جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز کے زیر اہتمام ٹیگور ہال میں 8روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بھرپور ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے تحفظ اور فروغ کی ذمہ داری مجموعی طو رپر معاشرے پر عائد ہوتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ فن ، ثقافت اور زبانوں کے احیاء کے لئے چیلنجوں کا سامنا ہیں لیکن ہمیں اِجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا اور بہتر طریقے سے حل تلاش کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اَپنی سوچ کو بدلنے او رنوجوان نسل کی باریکیوں ، تقاضوں او رمسائل کو اَپنے تھیٹر میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اَپنی ثقافتی پیش کشوں کو نوجوان نسل کے مسائل سے ہم آہنگ کرنا ہوگا او ران کے تازہ خیالات کو شامل کرنا ہوگا جو ان سے گونجتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوششیں نوجوان فن کاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکریں اور نوجوانوں کو اَپنی صلاحیوں کو نکھارنے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کریں۔
اُنہوں نے فن کاروں کو یہ بھی یقین دِلایا کہ حکومت ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ میں توسیع کرے گی اور کوئی بھی فیصلہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مناسب مشاورت کے ہی لیا جائے گا اور اُنہیں ہر ممکن طریقے سے سہولیت فراہم کرنے کے عمل کو آسا ن بنایا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ثقافت میں ہماری کوششیں سب کو شامل کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیلنٹ اور محنت ہمارے محکمے کا پیمانہ ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا یہ فیسٹول فن کاروں کو اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور طلباء کو تھیٹر کی طرف راغب کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا۔
تھیٹر فیسٹول 8روزہ 2؍مارچ سے 10مارچ تک ٹیگور ہال میں منعقد ہوگا جو ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے ۔ اِس دوران کشمیر کے رجسٹر ڈ تھیٹر گروپس پرفارم کریں گے ۔ اِفتتاحی دِن تھیٹر گروپ ساتھ نے ارنہِ مال ڈرامہ پیش کیا جس سے سامعین محظوظ ہوئے ۔فیسٹول کے دوران جو دیگر ڈرامے پیش کئے جائیں گے ان میں ینگ ڈرامیٹک سوسائٹی کی طرف سے گندن تماشہ ، آزاد ڈرامیٹک کلب کی طرف سے چکدر پاتھر ، دِلشاد کلچر فورم کا تنکھا، یمبرزل یوتھ کلب کا اکھ پرژ ،ایس آر تھیٹر گاندربل کا تنکھا ، شاہکار سوسائٹی کی طرف سے د کھے لور اور کلچر ریولیوشن کی طرف سے نم تہ مازشامل ہیں۔
اِس موقعہ پر او ایس ڈی کلچر طفیل متو نے اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اَپنی ثقافت سے جُڑے رہنا ہے او راَپنی مادری زبان کے تحفظ کے لئے کام کرنے کا عزم کرنا ہے۔
جے کے اے اے سی ایل کے اِنچارج ڈویژنل ہیڈ فاروق اَنور نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کشمیر میں تھیٹر کے مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی او رسبھی پر زور دیا کہ وہ فیسٹول کو کامیاب بنانے میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر نے رنبیر باغ میں 21.63 کروڑ کے فروزن سیمن سٹیشن کا سنگ بنیا د رکھا

Next Post

ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو

Online Editor

Online Editor

Related Posts

نوجوان کشمیری ریپر SXR  کی دھن اور الفاظ کی  وادی  میں  دھوم

نوجوان کشمیری ریپر SXR  کی دھن اور الفاظ کی  وادی  میں  دھوم

2023-03-22
آسکر ایوارڈز 2023 کا اعلان، بھارت نے دو ایوارڈ اپنے نام کرلیے

آسکر ایوارڈز 2023 کا اعلان، بھارت نے دو ایوارڈ اپنے نام کرلیے

2023-03-13
وادی میں سیاحت کے ساتھ فلم نگری کی واپسی،متعدد بالی ووڈ کلاکار شوٹنگ کےلئے وارد کشمیر

وادی میں سیاحت کے ساتھ فلم نگری کی واپسی،متعدد بالی ووڈ کلاکار شوٹنگ کےلئے وارد کشمیر

2023-03-04
مسز ورلڈ سرگم کوشل نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

مسز ورلڈ سرگم کوشل نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

2023-02-16
’پٹھان‘ ریکارڈ کمائی کرنے والی عالمی فلم بن گئی

’پٹھان‘ ریکارڈ کمائی کرنے والی عالمی فلم بن گئی

2023-02-09
’یہاں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے‘ کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

’یہاں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے‘ کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی

2023-01-24
ڈانس کوئین نورا فتحی فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی

نورا فتحی نے مراکش میں گھر خریدنے کے لیے پیسے لیے: سکیش چندرشیکھر

2023-01-24
دی کشمیر فائل پر اسرائیلی فلمساز نے خاموشی توڑی

دی کشمیر فائل پر اسرائیلی فلمساز نے خاموشی توڑی

2022-11-30
Next Post
ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو

ماہ شعبان : آنے والے مقدس مہینے کا پرتو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu