• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

جبر سے پاک مسلم معاشرہ

Online Editor by Online Editor
2024-05-17
in جمعہ ایڈیشن
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:جی ایم بٹ 

اللہ نے واضح ہدایت دی ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ۔ قرآن مجید کے پہلے ہی سورہ میں اس حوالے سے جو آیت درج ہے وہ زبان زد عام ہے ۔ ہر اپنا اور غیر اکثر اس کا حوالہ دیتا ہے اور فٹ سے کہتا ہے کہ لا اکراہ فی الدین۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ محض کوئی ہدایت نہیں بلکہ ایک حکم کے طور صادر ہے ۔ اسلام نے کبھی بھی جبر و ظلم کی اجازت نہیں دی ہے ۔ دین میں داخل کرنے کے لئے کسی پر جبر یا زبردستی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ تاہم ایک بات کا احساس کرنا ضروری ہے ۔ اللہ نے اس طرح کا حکم کسی بادشاہ ، حاکم ، نبی یا خلیفہ کے لئے صادر نہیں کیا ہے ۔ عام طور سے ایسی باتیں ان کے نام جاری کی جاتی ہیں جو صاحب اقتدار ہوتے ہیں یا کسی طرح کے طاقت کے حامل ہوں ۔ کوئی قانون دان یا ادارہ اس طرح کا حکم جاری کرے تو یہی کہے گا کہ ریاست اور حکومت کے لئے جائز نہیں کہ کسی پر جبر و تشدد کرے ۔ اسلام نے جبر کو روکنے کے لئے روایتی زبان استعمال نہیں کی بلکہ دین کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ اس کی مختلف طرح سے تاویل کی گئی ہے ۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دین کا جو لفظ اللہ نے استعمال کیا ہے یہ صرف مذہب کا نعم البدل نہیں بلکہ ایک معاشرے کی عکاسی کرتا ہے ۔ کسی بھی معاشرے کے استحکام کے لئے قانون ، عدل ، سماجی انصاف اور ایک مضبوط نظام چاہئے ۔ مختلف اقوام نے ان چیزوں سے کام لے کر اپنے وقت پر اپنے طورمعاشرے کی بنیاد ڈالی ۔ ایک طویل عرصے تک ان چیزوں سے اجتناب کرکے ظلم و جبر سے کام لے کر بھی ریاست چلائی گئی ۔ لیکن ایسی ریاستیں اپنے استحکام کے باوجود کسی نہ کسی مرحلے پر نیست و نابود ہوگئیں ۔ انسان فطری طور انصاف اور عدل کا متمنی ہے ۔ صاحب اقتدار یقینی طور اپنی حاکمیت کو طول دینے کے لئے جبر اور تشدد سے کام لیتے ہیں ۔ لیکن ایسا کرکے وہ اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور اور کھوکھلا کردیتے ہیں ۔ ایسا اقتدار بہت جلد ان کے ہاتھوں سے نکل جاتاہے ۔ اس طرح کے اقتدار کے خلاف لوگ ضرور بغاوت کرتے ہیں ۔ انسانی سماج کی اکثریت ایسے جبری نظام کے خلاف ہوتے ہیں ۔ اسلام نے اس چیز پر زیادہ زور دیا ہے کہ ریاست کی بنیاد حق و انصاف پر مبنی ہو ۔ اللہ نے اس طرح کے نظام کے لئے ایک مخصوص اصطلاح وضع کی ہے جس کو دین کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ دین کا لفظ محض عبادات و تسبیحات کے لئے پیش نہیں کیا گیا ہے بلکہ اسلامی معاشرے کے لئے یہ اللہ کی ایک تشکیل دی گئی اصطلاح ہے ۔ دین اصل میں معاشرے کی مجموعی صورت کا نام ہے ۔ عربی میں دین کے معنی ضابطہ حیات کے ہیں ۔ ضابطہ حیات ہی انسانی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ اللہ نے دین کی اصطلاح پیش کرتے ہوئے یہی سمجھا یا ہے کہ اسلام کوئی روایتی نظام نہیں بلکہ ایک مضبوط معاشرے کی تشکیل کا نام ہے ۔ صحیح بات یہ ہے کہ دین اللہ کے پسندیدہ معاشرے کا نام ہے ۔ اسلامی معاشرے کا نام دین ہے اور اس کی اصل بنیادیں دین کے نام سے تعبیر کی گئی ہیں ۔ اسلامی معاشرے کو چلانے اور اس کے خد و خال تشکیل دینے کے لئے دین سے مدد لینا ضروری ہے ۔
یہ اندازہ لگانا بلکہ قبول کرنا کہ بہت مشکل ہے کہ اسلام میں جبر و تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پچھلے طویل عرصے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلمان معاشرے کے اندر سارا کام جبر وتشدد سے لیا جاتا ہے ۔ اسلام کے پھیلائو کی کوششیں جبر و اکراہ سے ہی کی جاتی ہیں ۔ پھر یہ کیسے مان لیا جائے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ۔ اسلام نے جنگ کی کھل کر حمایت کی ہے اور جان دینے یا جان لینے کو جائز قرار دیا ہے ۔ اس دوران یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مسلمان جس اللہ پر ایمان لاتے ہیں وہ ایسی ہستی ہے جو کسی بھی شخص کو کسی بھی راستے پر ڈالنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ جب ایسی صورتحال ہے تو اللہ کے پاس یہ طاقت ضرور ہے کہ وہ ساری دنیا کے لوگوں کو آنکھ جھپکتے دین اسلام کے دائرے میں لاسکتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے دعا کی کہ اے اللہ عمر کے ایمان لانے سے دین کی مدد فرما تو اگلے لمحے عمر بن خطاب اسلام قبول کرچکاتھا ۔ جب اللہ ایک ایسے شخص کو دین کی فہمائش دے سکتا ہے جو اسلام کو مٹانے کے لئے گھر سے نکلا ہو تو اس کے دست قدرت سے یہ بعید نہیں کہ وہ ساری دنیا کے لوگوں کو ایمان کی دولت سے مالا مال کرے ۔ لیکن عملی طور ایسا نہیں ہوت ا۔ بلکہ اللہ نے تمام لوگوں کو آزاد پیدا کیا ہے انہیں جبری طور غلام نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔ اللہ نے ہر شخص آزادی رائے کا حق دیا ہے ۔ لوگ اپنی مرضی سے اپنے لئے لائحہ عمل طے کرسکتے ہیں ۔ ایک معاشرے کے اندر ہر طبیعت ، مختلف اعتقاد اور مختلف رنگ و نسل کے لوگ موجود ہوتے ہیں ۔ کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جاسکتاہے کہ وہ دوسرے کی مرضی کا وہ راستہ اختیار کرے جو اسے پسند نہ ہو ۔ جب اللہ خود کسی کو جبری طور اپنے پسندیدہ دین میں داخل نہیں کرتا ہے تو انسان کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اللہ کی مخلوق کو جبر وتشدد سے اس کا دین اختیار کرنے پر مجبور کرے ۔ یہی اسلامی معاشرے کی نمایاں خصوصیت ہے کہ یہاں کسی پر اس کے اعتقاد یا دین کے حوالے سے کوئی جبر نہیں ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ اب مسلمان مخالف مسلک قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ مسلمانوں کے اندر مسلکی تشدد اور فرقہ وارانہ تضاد عروج پر ہے ۔ پاکستانی معاشرے میں ایک دوسرے کے علما کو مار گرانا عین جہاد اور جنت کی ضمانت سمجھا جاتا ہے ۔ ایک دوسرے کی عبادت گاہوں میں خود کش حملے ہوتے ہیں ۔ عجیب بات یہ ہے کہ ایسے خود کش حملے کرنے کے لئے نوجوان تیار ہوجاتے ہیں ۔ ایسا معاشرہ جہاں اس طرح کا تشدد پایا جاتا ہو وہاں یہ کہنا کہ دین میں کوئی جبر نہیں کسی کو ہضم نہیں ہوتا ہے ۔ تاہم اللہ کا حکم واضح ہے اور اس میں کسی طرح کے شک و شبہے کی گنجائش نہیں ۔ دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مثالی سماج کی تعمیرکے رہنما اصول

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر پہنچ گئے، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر پہنچ گئے، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر پہنچ گئے، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan