• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

سیب باغات کی شاخ تراشی کے استاد  جتو چوہان کا وادی دورہ

Online Editor by Online Editor
2023-12-14
in رائے, کالم
A A
حکومت نےمقامی کاشتکاروں کی مدد کیلئے جموں و کشمیر میں سیب کی کم از کم درآمدی قیمت متعارف کرائی
FacebookTwitterWhatsappEmail

گزشتہ دوہفتوں کے دوران مالکان باغات کو شاخ تراشی کا ہنر سکھانے اور میوہ درختوں کو لاحق غذائی بیماریاںقدرتی طور طریقوں سے قابو کرنے کے حوالے سے وادی بھر میں پندرہ سے زائد تربیتی کیمپ منعقد ہوئے جن میں ہماچل سے تعلق رکھنے والے بھارت کے معروف باغبان جتو چوہان کو بلایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی کیمپ ترچھل پلوامہ میں بھی منعقد ہوا جس میں سو کے قریب مالکان باغات موجود تھے ۔کیمپ کا اہتما م فروٹ گروورس ایسوسی ایشن پلوامہ نے کیا تھا۔ مذکورہ کیمپ میں سرکردہ سائنسدان ڈاکٹر طارق رسول بھی موجود تھے جنھوں نے سکیب اور دیگر بیماریوں کو قابو کرنے کے موضوع پر معلوماتی لیکچر دیا۔فروٹ گروورس ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر جاوید احمد بٹ اور پلوامہ کے معروف ترقی پسند باغبان محمد اشرف ٹھوکر نے دعوی ٰ کیا کہ انھوں نے رضاکارانہ طور پر شاخ تراشی کے استاد جتو چوہان کو کشمیر بلایا تاکہ مالکان باغات کو سائنسی طور طریقوں کے مطابق صحیح شاخ تراشی کا ہنر سکھایا جائے اور وہ اچھی اور معیار ی پیداوار حاصل کرسکیں ۔
جتو چوہان کے بارے بتایا جاتا ہے کہ وہ ہائی ڈینسٹی اور روایتی سیب درختوں کی بہتر تشو ونما اور پیدوار کو قدرتی طور طریقوں سے بڑھانے کا گر جانتے ہیں اور اس میدان میں انھیں اچھا خاصا تجربہ حاصل ہے ۔ جٹو چوہان محض ایک باغبان نہیں ہے بلکہ وہ بصیرت افروز نوجوان ہیں جو ایپل انڈسٹری کو درپیش چلینجز سے نمنٹنے کا احساس جگارہے ہیں ۔ اس وقت ملک بھر کی میوہ منڈیوں میں ہماچل اور کشمیر ی سیب ہاتھوں ہاتھ تو بک رہا ہے مگر یہ مانگ تب جاکے ہی برقرار رہ سکتی ہے جب معیار میں مقامی سیب بیرونی ممالک سے درآمد ہورہے سیب کا مقابلہ کرسکے ۔ کچھ برسوں سے دیکھا جارہا ہے کہ کشمیری سیب کا معیار گرتا جارہا ہے جس کے چلتے بیرونی سیب ملک کی منڈیوں میں آنے کی خبر اڑنے کی دیر ہوتی ہے تو کشمیرمیںسیب اگانے والے مالکا ن باغات تشویش میں مبتلا ہوتے ہیں اور وہ سرکار پر دبائو ڈالتے ہیں کہ وہ بیرونی سیب کی درآمد پر روک لگادے ۔ یہ مسلے کا کوئی دائمی علاج نہیں کہ مالکان باغات باہر کے سیب کو لیکر شور مچائیں ۔ سوال یہ ہے کہ ہم معیاری سیب پیدا نہ کرسکے تو پھر کب تک باہر کے سیب پر شور وغوغا ہماری سیب صنعت کو زوال پزیر ہونے سے بچا سکے گا۔جتو چوہان ایسے ترقی پسند مالکان باغات کی سوچ یہ ہے کہ مسلے کا علاج صرف یہ ہے کہ بیرونی سیب کے مقابلے میں مقامی سیب کا معیار بڑھنا چاہیے ۔کشمیری سیب کا معیار گرنے کی کئی ایک وجوہات بتائی جاتی ہیں لیکن اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ غیر معیاری سیب پیدا ہونے کی اہم وجہ غلط قسم کی شاخ تراشی ہے جس کے نذر سب کچھ ہورہاہے ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ سیبوں کی جسامت ، اچھی پیداوار ، جازبیت اور رنگ حتی کہ بیماریوں پر قابو رہنے کا دارومد ار بھی میوہ درختوں کی صحیح شاخ تراشی پر ہے ۔ہماچل کے مقابلے میں کشمیری سیب مالکان اس حوالے سے شدید غفلت شعاری اور رلاعلمی کا شکار ہیں ۔اس صورتحال کے بیچ جتو چوہان کی طرف سے منعقد کئے گئے حالیہ تربیتی کیمپ خاصی اہمیت کے حامل گردانے جاتے ہیں کہ ان کے ذریعے ہزاروں مالکان باغات کوجہاں درست اور فائید بخش شاخ تراشی کا ہنر سکھایا گیا وہیں انھیںتٖفصل کے ساتھ یہ جانکاری بھی دی گئی کہ سیب درختوں میں پائی جارہی غذائی بیماریوں کو کیسے قابو کیا جاسکتاہے ۔جتو چوہان کے بارے بتایا جاتاہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں اوروہ ’’کھیتیاری‘‘پلیٹ فارم پر ہزاروں مالکان باغات کو سیب کا معیار اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے مفید مشورے دیتے ہیں ۔ان کا  پہلے بھی کشمیر میں آنا جانا رہا ہے لیکن حالیہ ٹریننگ پروگرام منعقد ہونے کے بعد یہ بات عیاں ہوگئی کہ سیب صنعت کے تئیں ان کی گرانقد ر خدمات کا دائرہ کشمیر تک بڑھ گیا ہے ۔وہ اپنے مشن کے تئیں کسقد ر وعدہ بند ہے اس کا انداز ہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ جتو چوہان عین اس وقت وادی بھر کے یخ بستہ ہوائوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شاخ تراشی کا ہنر سکھارہے تھے جب نئی دہلی میں ’’ کروڑ پتی فارمر آف انڈیا ایوارڑ‘‘ تفویض کئے جارہے تھے اور جتو چوہان کا نام اس میں شامل تھا ۔ ان کی طرف سے کسی اور نے ایوارڑ حاصل کیا اور جتو چوہا ن بدستور اپنے کام میں مشغول رہے ۔ جتو چوہان کی بیداری مہم کا حوالہ دیکر عوامی حلقے محکمہ ہارٹیکلچر پر انگلیاں اٹھارہے ہیں کہ اس محکمے کو مرکز کی MIDHسکیم کے تحت پانی کی طرح پیسہ مل رہا ہے مگر وہ خواب ٖغفلت میں ہے اور میوہ صنعت کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کررہاہے ۔ فروٹ گروورس کے نمائندے اپنے بل بوتے پر ہماچل سے ایک سماجی کارکن اور فن شاخ تراشی کے استاد کو گائوں گائوں گھماکر مالکان باغات کو فائدہ پہنچارہے ہیں لیکن محکمہ ہارٹیکلچر کے حکام کو سانپ سونگھ گیا ہے اور وہ مالکان باغات کو ناامید کررہے ہیں  ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

 رات دن کام کرنے کی ضرورت پر زور

Next Post

سکرین پر پڑھنے کے نقصانات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
سکرین پر پڑھنے کے نقصانات

سکرین پر پڑھنے کے نقصانات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan