ممبئی، 18 مارچ : بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی جھانوی کپور کی فلم گڈ لک کا مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں فلم سے جھانوی کے کچھ لکس سامنے آچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر فلم دیکھنے کا جوش بہت بڑھ گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ جھانوی کی فلم گڈ لک جیری براہ راست او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی گڈ لک جیری کو سدھارتھ سین گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ آنند ایل رائے اور سبھاشکرن علی رضا فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ اس فلم میں جھانوی کے علاوہ دیبک ڈوبریال، میتا وششت، نیرج سود اور سوشانت سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ گڈ لک جیری ایک بلیک کامیڈی کرائم فلم ہے۔ یہ فلم 2018 کی تمل فلم کولاماو کوکیلا کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں نین تارا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔