نئی دہلی ، 18 مارچ: ملک بھرمیں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 180.97 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود نے جمعہ کے روزیہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار 588 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں وزارت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کےدو ہزار 528 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 181 ہو گئی ہے۔ یہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ انفیکشن کے یومیہ کیسزکی شرح 0.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کےمطابق اسی دوران تین ہزار 997 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ابھی تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 58 ہزار 543 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 لاکھ 33 ہزار 867 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 78.18 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔بشمولات یو این آئی