چٹان ویب ڈیسک
بالی وڈ کے چند سپر سٹارز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم انڈسٹری پر صرف انہی کا راج ہے لیکن اگر ان سٹارز کے ماضی کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف معمولی کرداروں سے فلمی دنیا میں قدم رکھا بلکہ اپنی عملی زندگی کا آغاز بھی انتہائی عام نوکری سے کیا تھا۔
بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی۔ اس وقت وہ پنکج اداس کے ایک کنسرٹ میں معمولی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
انڈین شوبز ویب سائٹ ’بالی وڈ لائف‘ کے مطابق 50 روپے سے نوکری کی شروعات کرنے والے شاہ رخ خان آج ایک پروجیکٹ کا ا100 سے 120 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔
اکشے کمار جو اب انتہائی آرام دہ اور آسائشوں سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں لیکن بالی وڈ میں آنے سے پہلے وہ بینکاک میں بطور شیف اور ویٹر کام کرتے تھے۔
اپنی پہلی فلم کے لیے بھی اکشے کمار صرف پانچ ہزار روپے ہی کما سکے تھے۔ اب ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے بالی وڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اکشے کمار نے اگلی فلم کے لیے 120 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
مس ورلڈ 2000 کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پریانکا چوپرا کو پہلے کام کے صرف پانچ ہزار دیے گئے تھے۔ بالی وڈ میں کامیابی کے بعد اب وہ ہالی وڈ میں نام پیدا کر رہی ہیں۔ فلم فیئر کے مطابق پریانکا چوپرا ایک فلم کرنے کا 1.6 ملین ڈالر کا مطالبہ کرتی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی مشہور اور پسندیدہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اوم شانتی اوم سے کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں ڈمپل گرم دیپیکا پڈوکون نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی تنخواہ دو ہزار روپے تھی۔ اب ان کا شمار انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دیپیکا ایک فلم کا معاوضہ پندرہ سے بیس کروڑ روپے لیتی ہیں۔
اداکار اور ہدایتکار عامر خان کی پہلی تنخواہ صرف ایک ہزار رپے تھی اور اب فلم سے ہونے والے کمائی میں نصف سے زیادہ حصہ ان کے نام ہوتا ہے۔
فلم آشا میں اداکار جتندرہ کے ساتھ ڈانس کرنے کے عوض رہتک روشن کو صرف ایک سو روپے ملے تھے۔ چند سال پہلے آنے والی فلم ’وار‘ کرنے پر رہتک روشن نے 48 کروڑ روپے کمائے تھے۔
اسی طرح سے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کارپریٹ کمپنیوں میں ملازمت کرتے رہے ہیں اور ان کی پہلی تنخواہ پانچ سو روپے تھی۔ لیکن اب وہ ایک سین یا کسی بھی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کرنے کے بھی کروڑوں روپے لیتے ہیں۔