واشنگٹن، 26 مارچ:
امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن نے پایا ہے کہ روس ڈونباس کے علاقے میں اپنی جارحیت کی حمایت کے لیے براستہ جارجیا یوکرین میں فوجی بھیج رہا ہے۔ ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔
جمعہ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران مذکورہ اہلکار نے کہا، ’’ہمیں جارجیا سے فوج بھیجنے کے کچھ اشارے ملے ہیں۔ ہم نے جارجیا میں کچھ فوجیوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی ہے، تاہم ہم اس کی صحیح تعداد نہیں جانتے‘‘۔
دریں اثنا پنٹاگن کے اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے جارجیا کا نام کیوں لیاہے کیوں کہ یہاں کوئی روسی فوج نہیں ہے۔ محکمہ دفاع کے پریس سینٹر نے اس معاملہ پر اسپوتنک کی تحقیقات کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن 24 فروری کو شروع ہوا تھا۔ (اسپوتنک)