نئی دہلی، 17 اگست :
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سے 200 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے سلسلے میں پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں داخل کردہ ضمنی چارج شیٹ میں جیکولین کو ملزم کے طور پر نامزد کیا ہے۔
ای ڈی نے اپریل میں اس معاملے میں جیکولین کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق اس معاملے کے اہم ملزم سکیش چندر شیکھر نے 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زیادہ کے تحائف دیے تھے۔ سکیش اپنی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے جیکولین کو تحائف پہنچاتا تھا۔ ان تحائف میں 52 لاکھ روپے مالیت کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی پارسی بلی بھی شامل ہے۔
28 مئی کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے جیکولین فرنانڈیز کو آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے ابوظہبی جانے کی اجازت دی تھی۔ جیکولین کو 31 مئی سے 6 جون تک بیرون ملک سفر کرنا تھا۔
