سرینگر، 17 اگست:
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز لوگوں سے اپنی گاڑیوں پر لازمی ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ لگانے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر گاڑی کو ضبط کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق، پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے نقل و حمل کے لیے گاڑیوں کے استعمال کی تحقیقات کے سلسلے میں، تمام مالکان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ گاڑیوں کے اگلے اور پچھلے حصے پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ لگائیں۔ جیسا کہ ایم وی ایکٹ کے ذریعہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ گاڑیاں بیچنے، کرایہ پر لینے یا فراہم کرنے والے تمام افراد (دو پہیہ گاڑیوں سمیت) سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی حوالے کرنے سے پہلے قریبی پولیس اسٹیشن سے ایسے خریدار اور صارف کی اسناد کی تصدیق کریں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایسی گاڑی تخریبی عناصر کے ساتھ پائی جاتی ہے تو طریقہ کار سے لاعلمی کوئی بہانہ نہیں ہو گی۔
