• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

نیہا دھوپیا اداکاری سے زیادہ بولڈ امیج اور بیباک بیان بازی کے لئے مشہور

Online Editor by Online Editor
2022-08-26
in شوبز
A A
نیہا دھوپیا اداکاری سے زیادہ بولڈ امیج اور بیباک بیان بازی کے لئے مشہور
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
فلموں سے زیادہ ریئلٹی شوز سے نام کمانے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا فلمی صنعت کا جانا پہچانا نام ہے۔ 27 اگست 1980 کو کوچی میں پیدا ہونے والی نیہا دھوپیا کا تعلق سکھ خاندان سے ہے۔ ان کے والد پردیپ سنگھ دھوپیا ہندوستانی بحریہ میں افسر کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان کی ماں منپندر ایک گھریلو خاتون تھیں۔
نیہا کی ابتدائی تعلیم نیول پبلک اسکول، کوچی سے ہوئی، لیکن بعد میں اپنے والد کے دہلی منتقلی کی وجہ سے، نیہا نے اپنی مزید تعلیم دہلی کے نیول چلڈرن اسکول چانکیہ پوری سے مکمل کی اور جیسس اینڈ میری کالج سے گریجویشن کیا۔ نیہا اپنے کالج کے دنوں میں اداکاری کی طرف مائل تھیں۔ سال 2000 میں نیہا کو پہلی بار اسٹار پلس کے مشہور ٹی وی سیریل ‘راجدھانی’ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جسے بابی بیدی نے تیار کیا تھا۔ اس کے بعد نیہا کئی ٹیلی ویژن سیریلوں میں نظر آئیں۔
سال 2002 نیہا کی زندگی کا بہت اہم سال تھا۔ اس سال نیہا نے فیمینا مس انڈیا یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد نیہا کو فلموں کے لئے رجوع کیا جانے لگا۔ 2003 میں، نیہا نے ہیری باویجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قیامت – دی سٹی انڈر تھریٹ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اگرچہ نیہا نے اس سے قبل ملیالم، تیلگو اور جاپانی فلموں میں اداکاری کی تھی لیکن فلم ‘قیامت – دی سٹی انڈر تھریٹ’ بالی ووڈ میں نیہا کی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں نیہا کے ساتھ اداکار اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد نیہا ہندی کے ساتھ ساتھ پنجابی، تمل، تیلگو میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔ نیہا کی اہم فلموں میں مس انڈیا- دی مسٹری ان، جولی اور رکت، سسکیاں، شیشا، کیا کول ہیں ہم، تیسری آنکھ، چھپ چھپ کے، شوٹ آؤٹ لوکھنڈے والا، راما راما کیا ہے ڈرامہ، رش، انگلی، تمھاری سلو،ہندی میڈیم وغیرہ شامل ہیں۔
فلموں کے علاوہ، نیہا کئی میوزک ویڈیوز اور بڑے اشتہارات اور ٹیلی ویژن شوز میں میزبان اور جج کے طور پر بھی نظر آچکی ہیں، جن میں کامیڈی سرکس، ایم ٹی وی روڈیز، چھوٹے میاں دھاکڑ وغیرہ شامل ہیں۔
اپنی بولڈ امیج اور بے باک انداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی نیہا دھوپیا نے 10 مئی 2018 کو اداکار انگد بیدی سے شادی کی۔ دونوں کافی عرصے سے رابطے میں تھے۔ نیہا شادی سے پہلے حاملہ تھیں۔ شادی کے چھ ماہ بعد نیہا نے 18 نومبر 2018 کو ایک بیٹی کو جنم دیا، جس کا نام مہر رکھا گیا۔ نیہا اور انگد 3 اکتوبر 2021 کو اپنے دوسرے بچے کے والدین بنے۔
نیہا دھوپیا اب بھی فلموں میں سرگرم ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹیکساس میں چار بھارتی نژاد خواتین پر نسلی حملہ، ملزمہ خاتون گرفتار

Next Post

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، میٹ ہنری کی واپسی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، میٹ ہنری کی واپسی

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، میٹ ہنری کی واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan