چٹان ویب ڈیسک
برے پردے سے زیادہ چھوٹی اسکرین سے مقبول ہوئے اداکار راکیش باپٹ آج اپنا 44واں برتھ ڈے منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کی سابق گرل فرینڈ شمیتا شیٹی نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے خاص انداز میں برتھ ڈے کی مبارکباد دی ہے۔ شمیتا نے انسٹاگرام اسٹوری پر راکیش کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے – ‘ہیپی برتھ ڈے راکیش باپٹ‘۔
قابل ذکر ہے کہ راکیش باپٹ نے ‘تم بن’، ‘دل وِل پیار ویار’، ‘تم سے مل کے‘ ’رانگ نمبر’، ‘کون ہے جو سپنے میں آیا’، ‘نام گم جائے گا’ اور ‘کوئی دل میں ہے’ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ ‘ اس کے علاوہ انہوں نے ‘سیون’، ‘قبول ہے’، ‘تو عاشقی’، ‘نچ بلیے 6‘، ‘بہو ہماری رجنی کانت’ اور ‘عشق میں مرجاواں’ جیسے شوز کیے۔ سال 2011 میں راکیش نے اداکارہ ردھی ڈوگرا سے شادی کی تھی لیکن سال 2019 میں دونوں کا طلاق ہوگیا۔ جس کے بعد راکیش کا نام شمیتا شیٹی کے ساتھ جوڑا گیا۔راکیش اور شمیتا کی ملاقات بگ باس او ٹی ٹی میں ہوئی تھی۔
شو میں دونوں کے درمیان کافی قربتیں دیکھنے میں آئیں اور شو میں شائقین نے اس جوڑی کے پیار بھرے انداز اور ان کی قربت کو دیکھ کر سارا نام دیا۔ اسی دوران شو کے اختتام کے بعد اس جوڑی نے اپنے رشتے پر مہر ثبت کردی لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور جولائی 2022 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ تاہم اس کے بعد بھی دونوں اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں دونوں ایک میوزک البم میں بھی ایک ساتھ نظر آئے اور شائقین کو امید ہے کہ یہ جوڑی جلد ایک ہوگی۔
