سری نگر/ معروف بالی ووڈ ادا کار للت پارمو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے آنے سے کشمیر میں روزگار بھی بڑھ جائے گا اور شعبہ سیاحت میں بھی مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے فنکار بہت ہی قابل اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
ان کا کہنا ہے وہ کشمیر میں نوجوانوں کے لئے ایک تربیتی ورک شاپ کا اہتمام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔موصوف ادا کار نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘فلم انڈسٹری کے یہاں نہ آنے سے کئی لوگوں کا روز گار چھوٹ گیا جو اب بحال ہو رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں نےحیدر فلم کی شوٹنگ بھی یہیں پر کی اور راج بیگم کی زندگی پر بنی فلم کی شوٹنگ بھی میں نے کشمیر میں ہی کی’۔مسٹر پارمو نے کہا کہ جب کوئی فلم یونٹ یہاں فلم کی شوٹنگ کے لئے آتا ہے تو اس سے یہاں کا روز گا ر بھی بڑھتا ہے اور سیاحت کا بھی پھیلائو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے فنکاروں کو ہی نہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی روزگار ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے فنکار انتہائی قابل اوربہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
موصوف ادا کار نے کہا: ‘میں کشمیر میں نوجوانوں نے لئے ایک تربیتی ورک شاپ کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی اس میں کامیاب نہیں ہوا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘کشمیر میرا مادری وطن ہے جس کے ساتھ ہمارے جذبات جڑے ہوئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں رہ کر میرا احساس اور میرے جذبات اسی مٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔