بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوناکشی اور ظہیر کے درمیان کافی عرصے سے دوستی تھی لیکن اس سے قبل دونوں اداکاروں نے شادی کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ان کی نئی فلم ’ہیرامنڈی‘ کی پوری ٹیم کو مدعو کیا گیا ہے تاہم ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھے گا۔
رواں ماہ کے آغاز میں ظہیر اقبال نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں سوناکشی سنہا کی ساتھ تصاویر کے ساتھ ان کی سالگرہ پر لکھا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے سونز۔‘
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دیا تھا تاہم اس مرتبہ شادی کے دعوت نامے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’افواہیں سچ ہیں‘۔مہمانوں کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں، شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی۔
حال ہی میں سوناکشی سنہا نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی میں نظر آئی تھیں۔