نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ اجلاس کے لئے حریت کانفرنس کو مدعو کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جمعرات کے روز تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ او آئی سی سے دہشت گردی اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں شامل دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں کرتاہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ او آئی سی دیگر اہم ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ایک رکن کے سیاسی ایجنڈے سے رہنمائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے جنون کا ذکرکرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نے ہندوستان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ذریعہ، مجھے لگتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر کو، اسلام آباد میں 22-23 مارچ کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں حصہ لینے کے لئے دی گئی دعوت کے بارے میں دیکھا ہے۔ ”
انہوں نے کہا، “حکومت ہند اس طرح کے اقدامات پر بہت سنجیدہ نظریہ رکھتی ہے جس کا مقصد بالواسطہ طور پر ہندوستان کے اتحاد کو تباہ کرنا اور ہماری خودمختاری نیزعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنا ہے۔”